November 17, 2026

بعض اوقات انسان دوسروں کیوجہ سے خواہ مخواہ میں ڈبل مائنڈڈ ھوتا ھے، پریشان ھوتا ھے یا اپنا بی پی ھائی کرتا ھے

IMG-20250709-WA0214

بعض اوقات انسان دوسروں کیوجہ سے خواہ مخواہ میں ڈبل مائنڈڈ ھوتا ھے، پریشان ھوتا ھے یا اپنا بی پی ھائی کرتا ھے
اسی لئے تو کہتے ھیں کہ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی بھی خیر مانگا کیجئے
اب دیکھئے نا کہ بحیثیت مسلمان تو اس کاکی کیلئے دعائے مغفرت کرنے کا دل کرتا ھے
مگر تصویر کا دوسرا رخ یہ ھے کہ جس کاکی کے بھائی اور باپ نے لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا ھو تو اس سے بڑا بدنصیب بھی کون ھوگا
کیا جس لڑکی کا والد اس سے فوت ھونے کے بعد بھی رحم نا کرے تو کیسے اسکی بخشش ھو گی؟
مجھے وہ شاعر شدت سے یاد آ رہا ھے کہ جس کے شعروں کا متن یہ تھا کہ میں چاھتا ھوں کہ والدین کے ھوتے فوت ھوں تاکہ جب میرے ماں باپ میری بخشش کی دعا کریں تو اللہ پاک میری مغفرت فرما دیں
اس پوری کہانی کا متن ” میرا جسم میری مرضی” کے گرد گھومتا ھے
اس بے شرم اور بے غیرت نعرے نے تو پورے معاشرے سے اتنا دور کر دیا ھے کہ اپنے گھر والے لاش لینے سے انکاری ھیں
کاکیو!!! ابھی بھی وقت ھے خود کو اس قدر دین اور والدین سے دور مت کرو کہ تمھاری لاش بھی وصول نا کیجائے یہ حسن ، یہ جوانی اور یہ لاکھوں کے فالوورز آپ کے کسی کام کے نہیں۔
آخر میں اللہ پاک سے یہی دعا کہ ھمیں ھدایت نصیب فرما۔ آمین