سکھرسے رپورٹ کر رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے سکھر زون کے ملازمین کی بڑی تعداد نے کانٹریکٹ اور ڈیلی
سکھرسے رپورٹ کر رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے سکھر زون کے ملازمین کی بڑی تعداد نے کانٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو جوائننگ نہ دینے اور تنخواہ ادا نہ کرنے کے خلاف آل پاکستان نیشنل ورکر یونین سی بی اے کے مرکزی نائب صدر عبدالقیوم برڑو کی سربراہی میں زونل و ریجنل آفس سکھر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبات کے حصول کیلئے شدید و نعریبازی کی گئی ، اس موقع پر ملازمین سے خطاب کے دوران مرکزی رہنما عبدالقیوم برڑو نے کانٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو جوائننگ نہ دینے اور تنخواہ ادا نہ کرنے پر اپنے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی منیجمینٹ این آئی آر سی کورٹ کے واضح آرڈرز کے باوجود کانٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی رہی ہے جو سراسر ظلم و زیادتی اور توہین عدالت ہے ، تنخواہ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ملازمین کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک جا پہنچی ہے اور ملازمین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کانٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو فوری تنخواہ ادا کرتے ہوئے بحال کئے جانے والے ملازمین کو عدالتی احکامات پر جوائنگ آرڈر دیئے جائیں بصورت دیگر متعلقہ محکمے کے افسران کے خلاف اسلام آباد ڈی چوک پر دھرنا دیا جائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی ، واضع رہے کہ کانٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہ ادا نہ کرنے کے خلاف برطرفی کے بعد بحال کئے جانے والے ملازمین کو جوائنگ آرڈر نہ دینے پر سندھ کے مختلف شہروں میں بھی یوٹلیٹی ملازمین کا احتجاجی سلسلہ جاری ہے ۔