سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خبر دے رھے ھیں اسپیشل افراد کو اپنا ذاتی کاروبار کرنے کے حوالے سے سماجی تنظیم برکھا ایڈ یوکے نے اپنے پارٹنر اسٹیپ فاؤنڈیشن سکھر کے ساتھ مل کر ایک
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خبر دے رھے ھیں
اسپیشل افراد کو اپنا ذاتی کاروبار کرنے کے حوالے سے سماجی تنظیم برکھا ایڈ یوکے نے اپنے پارٹنر اسٹیپ فاؤنڈیشن سکھر کے ساتھ مل کر ایک تقریب کا آباد لاکھا میں انعقاد کیا جس کی مھمان خاص چیئرپرسن میڈم شائستہ بلوچ اسٹیپ فاؤنڈیشن تھیں اسپیشل افراد میں ریڑیاں اور کاروبار کے لئے بچوں کی کھانے پینے اشیا ء بھی دی گئیں اور ویل چیئرز بھی تقسیم کی گئیں اس موقع میڈم شائستہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ادارے دلوں پر راج کرتے ہیں جو عوام کی بے لوث خدمت کرتے ہیں اور اسپیشل افراد کو سپورٹ کرنے والے ادارے تو بے مثال ہیں آج کے اس پر فتن دور میں ہر شخص اپنی ذات کے لئے کام کرتا لیکن وہیں ایسے لوگ جو دوسروں کی مدد کرنے کے لئے کام کرتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے قریب ہوتے ہیں