November 16, 2026

*امت مسلمہ کی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت* بدھ 09 جولائی 2026 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

20250707_144057

*امت مسلمہ کی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت*

بدھ 09 جولائی 2026
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

امت مسلمہ کی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے اور اگر تمام مذاھب، فرقوں اور مسالک کے رہنما نیک نیتی سے حرم مکی الشریف میں مل بیٹھیں اور اپنی اپنی کتب دینیہ اور فقہ سے قرآن، سنت اور احادیث نبوی کی روشنی میں مشترک دین کشید کر لیں اور فرعات و اختلافی مسائل کو چھانٹ کر علیحدہ کر دیں تو ممکن ہے کہ ہمارے علماء اکرام کسی ایک نتیجے پر پہنچ جائیں اور یقینا” وہ محمد رسول اللہ کا وہ دین حق ہوگا جو 1447 سال قبل نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اللہ تعالی کی طرف سے لے کر آۓ تھے۔

*مرکزی خیال*
جب حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت سے قبل زخمی ہو گۓ تو آپ نے پانچ اصحاب رسول کی ایک کمیٹی تشکیل دی اور فرمایا کہ میرے بعد آپ لوگ اتفاق رائے سے اپنا خلیفہ مقرر کر لینا اور اگر اختلاف ہو جاۓ اور ایک آدمی اختلاف کرے تو اسے قتل کر دینا اور اگر دو لوگ اختلاف کریں تو ان دونوں کو قتل کر دینا تاکہ فتنہ باقی نہ رہے۔

*الدعاَء*
اللہ تعالی سے دعاء ہے کہ اے ہمارے رب ہمیں دین اسلام کی سربلندی کے لئے ایک کر دے ۔
یآ رب کریم وطن عزیز میں اور ہمارے گھروں میں امن و شانتی اور مل جل کر رہنے کی توفیق عطا فرما۔
آمین یا رب العالمین۔

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell:00923008604333