پولیس فورسز کا مورال بلند رکھنے میں ڈی آئی جی میرویس نیاز کا کردار مثالی ہے۔
پولیس فورسز کا مورال بلند رکھنے میں ڈی آئی جی میرویس نیاز کا کردار مثالی ہے۔
میرویس نیاز کی بطور ڈی آئی جی تقرری پر پورا چارسدہ فخر محسوس کرتا ہے۔علاقہ عمائدین
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈی آئی جی میرویس نیاز خان سابق چیف سیکریٹری کاظم نیاز خان کے بھائی اور ایک قابل، باکردار اور پختون روایات سے مالامال شخصیت ہیں۔ وہ حقیقی معنوں میں پختون قوم کے خادم ہیں، جن کے دروازے چارسدہ کے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے رہے ہیں۔ ان کی بطور ڈی آئی جی تقرری پر پورا چارسدہ فخر محسوس کرتا ہے اور انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔میرویس نیاز خان ایک عاجز مزاج، فرض شناس اور اپنے ادارے کی عزت بڑھانے والے آفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ پولیس فورس کا مورال بلند رکھنے میں ان کا کردار مثالی ہے۔ چارسدہ کے عوام پُرامید ہیں کہ جلد ہی وہ خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کی حیثیت سے نظر آئیں گے۔ اُن کی قیادت پولیس فورس کے وقار اور صوبے کے امن و امان کے لیے ایک مضبوط ستون ثابت ہوگی۔ چارسدہ کے عوام ایسے نڈر، بہادر اور انصاف پسند پولیس افسر پر بجا طور پر فخر کرتے ہیں۔