شیرگڑھ مردان مسجد میں اپنے شاگرد کو تھپڑ مارنے پر شاگرد کے بڑے بھائی نے امام مسجد مولانا عبیداللہ_قاسمی کو چاقـو سے وار کرکے بے دردی سے شہـید کر دیا۔۔۔
شیرگڑھ مردان
مسجد میں اپنے شاگرد کو تھپڑ مارنے پر شاگرد کے بڑے بھائی نے امام مسجد مولانا عبیداللہ_قاسمی کو چاقـو سے وار کرکے بے دردی سے شہـید کر دیا۔۔۔
عہد حاضر کی امامت،اور ذلت میں الفاظ کے فرق کے علاؤہ کوئی جوہری فرق نہیں، امامت تین ہزار سے لیکر بارہ ہزار تک ذلتوں کے قوس قزح میں امام کو ملتی ہے
معمولی سی راتب میں پنج وقتہ نمازیں، محلہ کے غم خوشی ، جنازوں میں شرکت،اور تین دن تک مجلس تعزیت میں حاضری، محلے تنازعات حل کروانے، مسجد کی مفت چوکیداری وصفائی، مؤذنیت اور بچوں کی پڑھائی
شامل ہوتی ہیں۔
اس پر مستزاد یہ کہ ہر مقتدی کا غم وغصہ سہنا، اور انکے گھریلوی جھگڑوں سے پیدا شدہ تناؤ کا جام غریب امام پر انڈیلنا امامت کا جوہری جز ہے۔
ائمہ اس دھرتی کی وہ قوم ہیں کہ ان کے پاس کوئی عدالت ہے اور ناہی کوئی یونین، ظالم ہونے کی صورت میں امامت سے بے دخل کرنا تو ہی ہے البتہ مظلومیت کی صورت میں
مختصر ساز و سامان ان کے سر پر رکھ کر دھتکارا جاتا ہے
اپیل کے لیے کوئی جگہ ہے اور نا ہی کوئی گنجائش۔
ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کے اصول کو دیکھ کر یہی سب کچھ عقل سے بعید نہیں مگر اب معاشرے کی رگ کو دیکھتے
یوں کہنا پڑے گا کہ مولویوں کا شکار بڑا آسان ہے۔
تصویر میں دِکھنے والا نوجوان کا تعلق باجوڑ ارنگ سے بتایا جاتا ہے اور قرآن وحدیث کا عالم ہے کالو شاہ مردان میں امامت کرتا تھا جو کہ آج صرف اس لیے بے دردی سے شہید کیا گیا کہ ایک خونخوار کے چھوٹے بھائی کی تربیت کے واسطے تھپڑ رسید کیا بچہ گھر جاکر بھائی کو شکایت کی
اور ظالم آکر امام کو چھری سے مارا جس کے نتیجے میں
شہـــید ہوگئے۔
ظالم ایف آئی آر کرتا، شکایت کرتا، ہاتھا پائی کرتا مگر
انہوں نے ایک نوجوان مولوی کی زندگی کے بہاریں اور قمقمے گل کرنے کا عزم کیا تھا۔
خدا را پرائے بچوں کی خاطر، چند ٹکوں کی وجہ سے اپنی اور اپنے بچوں کی زندگی سے ہاتھ سے نہ جانے دیں۔
ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ واقعہ نہایت افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
ایک عالم دین اور پیش امام کے ساتھ اس طرح کا سلوک معاشرے میں عدم برداشت اور قانون شکنی کی عکاسی کرتا ہے، ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔۔۔۔