*وڈھ: مینگل قومی جرگہ میں سنگین انکشافات، سردار اسداللہ مینگل کے خلاف مقدمہ کو مینگل کوٹ پر قبضے کی سازش قرار دے دیا گیا*
*وڈھ: مینگل قومی جرگہ میں سنگین انکشافات، سردار اسداللہ مینگل کے خلاف مقدمہ کو مینگل کوٹ پر قبضے کی سازش قرار دے دیا گیا*
دو روز قبل وڈھ میں حاجی نذیر احمد مینگل کی رہائش گاہ پر منعقدہ *مینگل قومی جرگہ* میں شریک قبائلی عمائدین اور معتبرین نے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سردار اسد جان مینگل اور ان کے خاندان کے خلاف درج کیا گیا مقدمہ دراصل ایک گہری سازش کا حصہ ہے۔
شرکاء نے کہا کہ میر عطاء الرحمن مینگل کے قتل کا مقدمہ ایک *ظاہری بہانہ* ہے، اصل ہدف مینگل قبیلے کی تاریخی علامت “مینگل کوٹ” پر قبضہ جمانا ہے، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سازش مینگل قوم کو تقسیم کرنے اور ان کے اتحاد کو کمزور کرنے کی کوشش ہے، جس کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔
جرگے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مینگل قبیلہ اپنی وحدت، شناخت اور سرداری کے ادارے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، اور ہر قانونی و روایتی فورم پر اس سازش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
شرکاء نے حکومتِ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ اس مقدمے کی شفاف تحقیقات کروا کر اصل محرکات کو بے نقاب کیا جائے، تاکہ قبائلی ہم آہنگی کو نقصان نہ پہنچے۔