November 17, 2026

*وڈھ: حاجی نذیر احمد مینگل کی صدارت میں مینگل قومی جرگہ، جھالاوان میں بدامنی کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرنے کا اعلان*

20250707_144057

*وڈھ: حاجی نذیر احمد مینگل کی صدارت میں مینگل قومی جرگہ، جھالاوان میں بدامنی کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرنے کا اعلان*

وڈھ میں گزشتہ روز پہلوانزئی قبائل کے بزرگ رہنما حاجی نذیر احمد مینگل کی صدارت میں ایک اہم اور فیصلہ کن مینگل قومی جرگہ منعقد ہوا، جس میں جھالاوان، قلات، وڈھ، سارونہ اور دیگر علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں قبائلی عمائدین، معتبرین اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔

جرگہ کے شرکاء نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ جھالاوان میں کسی بھی صورت بدامنی، خانہ جنگی یا اندرونی انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مقررین نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر کسی نے مینگل قبیلے کے اتحاد، امن اور استحکام کے خلاف سازش کرنے کی کوشش کی تو پوری قوم ایک صف میں کھڑی ہو کر اس کا مقابلہ کرے گی۔

شرکاء نے ریاستی اداروں اور متعلقہ ذمہ داران کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مینگل قبیلے کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش یا بے بنیاد مقدمات کی تشکیل سے باز رہیں اور اپنے طرزِ فکر پر نظرِ ثانی کریں۔

جرگہ میں مینگل قوم کے اتحاد، یکجہتی اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امن و استحکام کو ہر قیمت پر قائم رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔