November 16, 2026

*خضدار: سرکاری منصوبوں میں تاخیر کی اصل وجہ انجینئرز اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت قرار*

20250707_144057

*خضدار: سرکاری منصوبوں میں تاخیر کی اصل وجہ انجینئرز اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت قرار*

ضلع خضدار میں عوامی شکایات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے کہ سرکاری ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل نہیں ہو رہے، جس سے نہ صرف عوامی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ خطیر فنڈز بھی ضائع ہو رہے ہیں۔

ذرائع اور مقامی عوامی حلقوں کے مطابق منصوبوں میں تاخیر کی بنیادی وجہ متعلقہ سرکاری انجینیئرز اور ٹھیکیداروں کا “ایک پیج پر ہونا” ہے۔ اس ملی بھگت کے باعث نہ تو منصوبوں میں شفافیت برقرار رہتی ہے، نہ ہی کام کے معیار کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری افسران کی چشم پوشی اور مبینہ مالی مفادات کی بنیاد پر ناقص مٹیریل کا استعمال اور غیر ضروری تاخیر عام ہوتی جا رہی ہے، جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

اہلِ علاقہ نے حکومت بلوچستان اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات سے اپیل کی ہے کہ خضدار کے تمام جاری منصوبوں کا آڈٹ کرایا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ سرکاری وسائل کا صحیح استعمال ممکن ہو اور عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔