November 16, 2026

*جنگلات کی بستی ۔۔۔!!* *تحریر: جاوید صدیقی سینئر جرنلسٹ*

IMG-20250508-WA0269(2)

*جنگلات کی بستی ۔۔۔!!*

*تحریر: جاوید صدیقی سینئر جرنلسٹ*

پیدائش کے بعد وقت گزرتا رھا اور میں بڑھتا رھا ایک ایسا وقت آیا جب عقل و شعور، دانشمندی، غور و فکر کے دریچے کھلنے لگے اسی اثناء میں ابتدائی تعلیم سے سولہ ویں تعلیم کے زیور سے بھی آراستہ ہولئے بحیثیت مسلمان ماں باپ نے قرآن فہمی کے درس سے نوازا اور مدرسہ کی تعلیم سے بھی آراستہ کر ڈالا خیر لڑکپن جوانی ادیڑھ پن اور پھر بوڑھاپے کی پیش قدمی نے کچھ زمانے کے حالات دیکھا دیئے کہ ایک روز جنگلات کی بستی جانا ہوا ، گھنے جنگلات میں اونچی اونچی عمارتیں، بڑی بڑی شاہراہیں اور پاس ہی سمندر جوش مارتا دیکھا، دیکھا کہ نظم و ضبط اور انتظام والے عجب چہروں پر محیط ھیں کوئی کتے کی شکل کوئی سور اور کوئی گیڈر و بھیڑیا نما شائد حرام رشوت کے سبب پھٹکار ھو۔ گویا انسان اور انسانیت نام کی کوئی شے نہیں تھی ایسا لگتا تھا کہ اس سر زمین ک ر ا چ ی پر دوسری مخلوق ہو ان میں نہ تحمل نہ بردباری نہ صبر اور نہ اتحاد پایا ہر ایک دوسرے کو نوچنے کا موقع تلاش کرتا نظر آیا پ و ل ی س اور ع د ا ل ت کو انتہائی غلیظ نیچ اور کمینگی کی حالت میں دیکھا۔ یوٹیلیٹی والے اداروں کو غلاظت کھاتے اور غلیظ ترین صورت میں دیکھا، اس جنگل میں کمزور و بےبس کا جینا محال اور اذیت و تکالیف سے بھرپور دیکھا۔ بستی کے بیچوں بیچ ایک مزار دیکھا یہ مزار اسی بھلے مانس کا تھا جس نے اس جہاں کو آباد اور جنت النظیر کرنے کی کوشش کی اور بھلے انسانوں کیلئے آزاد خود مختار بنایا لیکن اسکی وفات کے بعد دور دراز سے خوفناک جانور آ لپکے اور سارا کا سارا شہر لوٹ مار کرکے برباد اور جنگل کی بستی بنا ڈالا۔ یہاں چلنا دشوار ھے ٹرالر روند ڈالے گا، رقم نکلوانا خطرہ ھے ڈاکو گولی مار دے گا، پردہ نشین کا نکلنا منع ھے عزت و آبرو وحشی تار تار کردیگا، بیمار ہونا گناہ ھے اسپتال بل دیکر مار ڈالے گا، رہی بات ادارے وہ تمام کے تمام گندگی کا ڈھیر بن چکے ہیں یہاں جینا بھی مشکل تو مرنا بھی مشکل ھے کیونکہ یہاں جنگل کا بھی قانون نہیں، یہاں تو قانون ہی نہیں جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔۔۔۔!!