November 16, 2026

کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ,بیعرو,چیف ✅ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، مستحق طلباء کی مالی معاونت کی جائے گی، چوہدری خوشی محمد جٹ

IMG-20250707-WA0194

کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ,بیعرو,چیف ✅ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، مستحق طلباء کی مالی معاونت کی جائے گی، چوہدری خوشی محمد جٹ
✅ کے بی ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی کی تعلیمی خدمات، ڈاکٹر عبدالرؤف بٹ نگرانی کریں گے
کمالیہ ):۔۔۔۔۔۔
سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری خوشی محمد جٹ نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی و خوشحالی کی بنیاد ہے، اور جو قومیں تعلیم کو ترجیح دیتی ہیں وہی ترقی کے منازل طے کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے بی ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی کے تحت طلباء و طالبات کی معاونت کے پروگرام کے اعلان کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ سوسائٹی کی جانب سے تحصیل سطح پر میٹرک اور ایف اے کے امتحانات میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں سے مستحق بچوں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا اور ان کی اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد طلباء میں تعلیم کے حصول کا جذبہ بیدار کرنا اور معاشرے میں تعلیمی شعور کو فروغ دینا ہے۔
چوہدری خوشی محمد جٹ نے کہا کہ قوم کے نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، جنہیں تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ کیے بغیر ایک خوشحال اور مضبوط پاکستان کا خواب ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے بی ویلفیئر سوسائٹی تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فلاحی اقدامات انتہائی منظم اور شفاف انداز میں انجام دیے جا رہے ہیں جن کی مکمل نگرانی معروف طبی ماہر ڈاکٹر عبدالرؤف بٹ خود کریں گے تاکہ سوسائٹی کے تمام منصوبے اعلیٰ معیار اور دیانتداری کے ساتھ مکمل کیے جا سکیں