November 16, 2026

سکھر() سندھ حکومت کے تعلیم کھاتے کی جانب سے آئی بی ای ٹیسٹ پی ایس ٹی اور جے ای ایس ٹی ویٹنگ امیدواروں کو رائونڈ تھری فیز پانچ کے

20250707_185636

سکھر() سندھ حکومت کے تعلیم کھاتے کی جانب سے آئی بی ای ٹیسٹ پی ایس ٹی اور جے ای ایس ٹی ویٹنگ امیدواروں کو رائونڈ تھری فیز پانچ کے آخری مرحلے میں 30 جون تک آفر آرڈر جاری کرنے کے سلسلے میں قانوندان ایڈووکیٹ اعجاز احمد سپرا نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرائمری و ایلیمنٹری اسکول ٹیچر کی بھرتیوں میں سندھ حکومت نے کوئی قانون مینشن نہیں کیا، سندھ حکومت نے اپنی مرضی سے بہرتیان کی ہین، اس حوالے سے قانون اور ضوابط تو واضع نہیں، جیسا کہ تعلیمی اہلیت و قابلیت کا پالیسی میں ذکر کیا ہی نہیں گیا، مثال کے طور پر پرائمری اسکول ٹیچر کے لیے کوالیفیکیشن کیا ہونی چاہیے اور جے ای ایس ٹی کے لیے کیا کوالیفیکیشن ہونی چاہیے، دوسرا 40 طلبہ پر ایک استاد مقرر کرنے کی(STR) ایس ٹی آر پالیسی کے موجب خالی آسامیوں کی تعداد نوٹیفاءِ نہیں کی گئی، اس کے علاوہ ریٹائرمنٹ و دیگر کسی سبب کے خالی ہونے والی آسامیوں کے تعداد کو بھی عیان نہیں کیا گیا، انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ خیرپور ڈسٹرکٹ میں اب بھی پرائمری اور ایلیمنٹری اسکول ٹیچر کی 917 آسامیاں خالی ہیں،جبکہ ویٹنگ پالیسی کی وجہ سے کتنے نوجوانوں کی عمرین بڑی ہوگئے ہے، ان کے پاس سرکاری نوکری حاصل کرنے کا اور کوئی موقع نہیں، انہوں مزید کہا کہ 2021ع میں آئی بی ای کی جانب سے لئے گئے ٹیسٹ سوال نامہ مین غلطیاں تھیں، جن کو امیدواروں نے سندھ ہائی کورٹ میں ثابت کیا تہا، اس وقت سندھ ہائی کورٹ کے معزز جسٽس صلاح الدین پنہور نے 40 مارکس لینے والے امیدواروں سے قسم نامی لیکر آفر آرڈر جاری کرنے کا حکم دیا تھا، پر افسوس کہ سندھ حکومت نے ٹیسٹ پاس امیدواروں کو چار برس انتظار کروانے کے بعد بھی آفر آرڈر نہ دے کر انہیں روزگار سے محروم کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں متاثرین کراچی میں احتجاج کرنے پر مجبور ہیں، اگر متاثرین کو سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آفر آرڈر نہ دیئے گئے تو ہوسکتا ہے باعزت روزگار کے متلاشی نوجوان سی ایم ہائوس کا گھیراؤ کرین