November 17, 2026

سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔ جی نصیر زیدی کیا اپ ڈیٹ ھیں سورٹھ میمن جماعت سکھر کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی محرم الحرام شہداءکربلا کی

IMG-20250707-WA0151

سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔ جی نصیر زیدی کیا اپ ڈیٹ ھیں
سورٹھ میمن جماعت سکھر کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی محرم الحرام شہداءکربلا کی یاد کے موقع پر(محفل ذکر اہلبیت ) مقامی ہال میں منعقد ہوئی ، تقریب کے مہمان خاص پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مولانا عبدالحنان صدیقی تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں سورٹھ میمن جماعت کے صدر ،سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر ، ایس ڈی اے چیئرمین حاجی جاوید میمن سمیت سکھر کی سیاسی و سماجی ، مذہبی و تاجر تنظیموں ،سول سوسائٹی کے نمائندگان سمیت معززین شامل تھے ، پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مولانا عبدالحنان صدیقی و دیگر علماءکرام نے کربلا کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کہ محرم الحرام تاریخ اسلام کا وہ باب ہے جسے کبھی بھلایانہیں جاسکتا، محرم الحرام کا مہینہ ہمیں پختہ ایمان کے ساتھ عظمت کا راستہ اپنانے کا پیغام دیتا ہے، انہوں نے کہاہے کہ عدل وراستی کا درس دینا اور اس کی بقاءکے لیے اپنا سب کچھ نچھاور کرنا یہ ہی حضرت حسین کی قربانی کا درس ہے، انہوں نے کہاکہ اصولوں پر ڈٹ کا کلمہ حق بلند کرنا مومن کی پہنچان ہے، علماءکرام کی ذمہ داری ہے کہ محرم کے مہینے میں باہمی رواداری کے ساتھ حضرت حسین کی سیرت کو بھی اجاگر کریں تاکہ حق کی بقاء اور بالادستی کیلئے قربانی کا جذبہ پروان چڑھ سکے اور اتحاد واتفاق ، امن واخوت، جہد مسلسل اور رواداری کا پیغام عام ہوسکے۔