خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر محمد حسن نے میڈیا کو بتایا ہےکہا کہ ریسکیو عملہ یوم عاشورہ کے موقع پر ضلع بھر میں الرٹ رہا۔ ریسکیو عملہ
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر محمد حسن نے میڈیا کو بتایا ہےکہا کہ ریسکیو عملہ یوم عاشورہ کے موقع پر ضلع بھر میں الرٹ رہا۔ ریسکیو عملہ کے ہمراہ ریسکیو رضاکاروں نے خوشاب سٹی میں داروغانوالا دارا،محلہ سید رسول، اور محلہ شیرازیاں والا، جوہرآباد سٹی میں نسیم کالونی،رحمان کالونی اور بلاک نمبر 1،تحصیل قائدآباد میں اتراء،چن،مٹھہ ٹوانہ اور آدھی کوٹ، تحصیل نورپور تھل میں محلہ حسین آباد،وڑھی پناہ خیل،جمالی بلوچاں،رنگپور بگھور،جوڑاں کلاں جبکہ تحصیل نوشہرہ میں جابہ اور دیگر مقامات پر جلوسوں کے ہمراہ اپنی خدمات سر انجام دیں ۔زنجیر زنی سے زخمی 832 عزاداروں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی جبکہ 17 عزاداروں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر محمد حسن نے مزید بتایا کہ یوم عاشورہ کے موقع پر 200 کے قریب ریسکیو اہلکار،12 ایمرجنسی وہیکلز اور 50 ریسکیو موٹر بائیک جلوسوں اور زنجیر زنی کے ہمراہ بروقت میڈیکل کوریج فراہم کرنے کے لئے تعینات رہے۔۔۔۔۔