November 17, 2026

#👈فخر پیرمحل جناب میجر جنرل عرفان ارشد صاحب کو الپائن کلب آف پاکستان کا صدر اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف اسپورٹس کلائمبنگ (آئی ایف ایس سی) پاکستان سپورٹس بورڑ کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد ۔

IMG-20250707-WA0173

#👈فخر پیرمحل جناب میجر جنرل عرفان ارشد صاحب کو الپائن کلب آف پاکستان کا صدر اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف اسپورٹس کلائمبنگ (آئی ایف ایس سی) پاکستان سپورٹس بورڑ کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد ۔

اور واضع رہے کہ میجر جنرل عرفان ارشد صاحب نے دو مفت ڈسپنسریاں بلٹورو گلیشیئر پر اردوکاس اور کنکورڈیا پر قائم کی ہیں۔ جو کہ کے ٹو کے راستے پر موجود ہیں

الپائن کلب آف پاکستان کی کوششیں ملک میں اسپورٹس کلائمبنگ کو قومی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں: انٹرنیشنل فیڈریشن آف اسپورٹس کلائمبنگ
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی سے منظورشدہ انٹرنیشنل کلائمنگ فیڈریشن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ الیکشن کمیشن کے انتخابات کی توثیق کردی۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف اسپورٹس کلائمبنگ (آئی ایف ایس سی) نے الپائن کلب آف پاکستان (اے سی پی) کے نو منتخب صدر میجر جنرل عرفان ارشد کو مبارکباد کا خط ارسال کیا۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف اسپورٹس کلائمبنگ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے الیکشن کمیشن کے تحت ہونے والے انتخابات کو تسلیم کرتے ہوئے اس اہم کامیابی پر صدر الپائن کلب آف پاکستان میجر جنرل عرفان ارشد کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف اسپورٹس کلائمبنگ کے صدر مارکو ماریا اسکولاریس کی جانب سے جاری کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ وہ الپائن کلب آف پاکستان کے ساتھ مل کر اسپورٹس کلائمبنگ کو پاکستان میں فروغ دینے کیلیے پُر امید ہیں اور نو منتخب قیادت کی رہنمائی میں پاکستانی ایتھلیٹس کی ترقی کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ الپائن کلب آف پاکستان کی کوششیں ملک میں اسپورٹس کلائمبنگ کو قومی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف اسپورٹس کلائمبنگ مستقبل میں بھی ان کوششوں کا ساتھ دیتا رہے گا۔