November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر اور ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے مرکزی جامع مسجد مین بازار خوشاب

IMG-20250707-WA0066

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر اور ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے مرکزی جامع مسجد مین بازار خوشاب کےمقام پر ماتمی جلوسوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالستار خان ،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ ،ایم پی اے ملک محمد آصف بھاء کے کوآرڈینیٹر ملک بلال بھاء،ممبر امن کمیٹی ملک رضوان بھاء انتظامیہ جامع مرکزی مسجد مین بازارخوشاب اور دیگر سیاسی راہنما ،آرمی،رینجرز ، اسپیشل برانچ،سکیورٹی برانچ، پنجاب پولیس،ٹریفک پولیس ، سول ڈیفنس،سی ای او ایم سی خوشاب، محکمہ ہیلتھ،ستھرا پنجاب ودیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کو ڈی پی اوخوشاب نے جلوسوں کے روٹس سیکیورٹی ودیگرانتظامات پر مکمل بریف کیا ۔اس موقع پر وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جلوس کے عزاداروں کے لیے ایم سی خوشاب نےدودھ، جام شیریں،لیموں پانی کی سبیلیں،محکمہ صحت کی جانب سے میڈیسن کیمپ،ستھرا پنجاب کی طرف سے صفائی واش روم،ایمر جنسی کی صورت میں ریسکیو 1122اور دیگر محکموں نے اپنی ڈیوٹی بخوبی سر انجام دی ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے یوم عاشورہ کا دن مصروف گزارا۔ انہوں نے جوہرآباد کے کالج چوک،جنوبی بازار،غریب کالونی،امام بارگاہ حُسینیہ ودیگر جلوسوں کی جلوسوں ،مخلتف سنگتوں،امام بارگاہوں کے ممبران ، عہدیداران نے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے افسران خصوصاً ڈپٹی کمشنر خوشاب اور ڈی پی او خوشاب کا محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی ،صفائی ودیگر انتظامات پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیاجوہر آباد کے تمام چھوٹے بڑے جلوس اپنے وقت مقررہ وقت پر اختتام پزیر ہوئے اسطرح خوشاب کے تمام جلوس دروغہ والا،شیرازیاں والا،شیخاں والا ودیگر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے چھتری چوک خوشاب جمع ہوئے زنجیر زنی کی گئی اور یہ جلوس کربلا جعفریہ ٹرسٹ خوشاب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے ڈی پی او خوشاب اور ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ڈیوٹی پر تعینات نوجوانوں اورتمام محکموں کے افسران اور اہلکاروں کوشاباش دی۔