November 16, 2026

لاہور (خصوصی رپورٹ) آواز سی ڈی ایس پاکستان ، پاکستان ڈویلپمنٹ الائنس اور ہوم نیٹ پاکستان کی پریس کانفرنس ،حکومت پاکستان کو فوری طور مضبوط بنانے کی ضرورت پر کر رہے ہیں۔

IMG-20250707-WA0065

لاہور (خصوصی رپورٹ) آواز سی ڈی ایس پاکستان ، پاکستان ڈویلپمنٹ الائنس اور ہوم نیٹ پاکستان کی پریس کانفرنس ،حکومت پاکستان کو فوری طور مضبوط بنانے کی ضرورت پر کر رہے ہیں۔
لوکل گورنمنٹ جمہوری طرز حکمرانی کی بنیاد بنتی ہیں، جو کمیونیٹیز کو فیصلہ سازی میں حصہ لینے، خدمات کی فراہمی کی نگرانی کرنے اور نچلی سطح پر جوابدہی کو یقینی بنانے کے قابل بناتی ہیں۔آرٹیکل 140 کے تحت آئینی اصطلاحات کے باوجود لوکل گورنمنٹ کو نہ تو واضح طور پر متعین اختیارات کے ساتھ حکومت کے ایک الگ درجے کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے، اور نہ ہی انہیں قابلِ نفاذ قانونی اور مالیاتی فریم ورک کے ذریعے تحفظ حاصل ہے۔ اس نے ایک نازک متضاد اور اکثر پیرا پھیری سے لوکل گورننس کا ڈھانچہ تشکیل دیا ہے، جس سے شہریوں کا ان فیصلوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے جو ان کی روزمرہ کی زندگی کو متاثر کرتے ہیں۔ان کمزوریوں کی بنیادی وجوہات سے پردہ اٹھانے کے لیے ، چاروں صوبوں اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری سمیت پاکستان میں لوکل گورنمنٹ کی موجودہ آئینی ،سیاسی انتظامی اور مالیاتی صورتحال کا تجزیہ کرتے ہوئے ایک تفصیلی مطالعہ کیا۔ اس پریس بریفننگ میں مطالعہ سے پیدا ہونے والے اہم نتائج سیاسی تناظر اور اصلاحاتی ایجنڈے کا خاکہ پیش کیا گیا ہے اور اس حوالے سے مختلف نکات پرروشنی ڈالی گئ ہے۔ سیاسی مرضی اور منشور کی حقیقت
پسماندگی کے باوجود لوکل گورنمنٹ زیادہ تر سیاسی پارٹیوں کے منشوروں میں نمایاں طور پر شامل کیا ہوتا ہے۔ چارٹر آف ڈیموکریسی (2006) جس پر سرکردہ جمہوری جماعتوں نے دستخط کیے، لوکل گورنمنٹ کو آئینی تحفظ فراہم کرنے اور تیسرے درجے کے تسلسل کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔ تاہم ان وعدوں کو عملی شکل نہیں دی گئی۔
آواز سی ڈی ایس پاکستان، ڈویلپمنٹ الائنس اور ہوم نیٹ پاکستان سیاسی جماعتوں، مقننه، صوبائی گورنمنٹ سول سوسائٹی اور ترقیاتی شراکت داروں پر زور دیتا ہے کہ وہ لوکل طرز حکمرانی کو ایک انتظامی فعل کے طور پر نہیں بلکہ ایک جمہوری ضرورت کے طور پر پیش کریں۔ صرف آئینی تحفظ مالی آزادی اور انتخابی استحکام کے ذریعے ہی لوکل حکومتیں شمولیتی، منصفانہ اور جوابدہ طرز حکمرانی کے اپنے مینڈیٹ کو پورا کر سکتی ہیں۔