November 16, 2026

لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) نامور سئنیر صحافی رانا خالد قمر کو روزنامہ مشرق لاہور کا ایڈیٹر بننے پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری و ساری۔ معروف جرنلسٹ جاوید حاکم جوائنٹ

IMG-20250707-WA0072

لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) نامور سئنیر صحافی رانا خالد قمر کو روزنامہ مشرق لاہور کا ایڈیٹر بننے پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری و ساری۔ معروف جرنلسٹ جاوید حاکم جوائنٹ سیکرٹری پی یو جے دستور اور عبدالطیف بیگ وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی لاہور کینٹ نے روزنامہ مشرق کے دفتر میں تشریف لا کر قومی صحافت کے سرمایہء افتخار رانا خالد قمر کو دلی مبارکباد دیتے ہوءے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک تمناوں کااظہار کیا ۔ ممتاز سئنیر صحافی رانا خالد قمر کے مطابق مشرق اخبار کا ایڈیٹر مقرر ہوئے دوسرا ماہ شروع ہوچکا ہے مبارکبادوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔ میرے یہ “احباب” بھی مجھے بہت پیارے ہیں جو محبت اور چاہت سے تشریف لاتے ہیں اور میرے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں ۔
میں ان تمام دوستوں کا مشکور و ممنون ہوں جو میری اس خوشی میں خوش ہیں ۔