خوشدل خان ملک کا ناروے میں پاکستانی سفارت خانے کا دورہ۔
خوشدل خان ملک کا ناروے میں پاکستانی سفارت خانے کا دورہ۔
اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی سفیر سعدیہ الطاف قاضی سے ملاقات کی اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا
ناروے(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق حکومت پاکستان کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری اور سابق صوبائی وزیر (خیبرپختونخوا) خوشدل خان ملک اس وقت یورپ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے دورے پر ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے ناروے کا دورہ کیا اور ناروے میں پاکستان کے سفارت خانے کا بھی دورہ کیا جہاں ناروے میں پاکستان کی سفیر سعدیہ الطاف قاضی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ملاقات کے دوران دونوں نے ناروے میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ سفیر نے انہیں تمام پہلوؤں سے کمیونٹی کی سہولت کے بارے میں آگاہ کیا۔ مسٹر ملک نے سفیر اور سفارت خانے کے عملے کو اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مشکل وقت میں بھی آسانی سے دستیاب ہونے پر سراہا اور کمیونٹی کی جانب سے بھی ان کی ایسی خدمات کو سراہا جاتا ہے۔ اس موقع پر نارویجن پاکستانی کمیونٹی یونین کی صدر فائزہ اقبال بھی موجود تھیں جنہوں نے سفیر کو گزشتہ سال کی طرح اگست میں اوسلو میں یوم پاکستان کی تقریبات کے انتظامات سے آگاہ کیا جس میں سفیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔