November 16, 2026

کمالیہ.افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو,چیف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق یوم عاشور کے موقع پر کمالیہ میں سیکیورٹی، طبی سہولیات، صفائی اور روشنی کے بہترین انتظامات کیے گئے۔

IMG-20250706-WA0119

کمالیہ.افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو,چیف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق یوم عاشور کے موقع پر کمالیہ میں سیکیورٹی، طبی سہولیات، صفائی اور روشنی کے بہترین انتظامات کیے گئے۔

🔹 ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو اور ڈی پی او عبادت نثار نے تحصیل کمالیہ میں مرکزی جلوس کے روٹس، امام بارگاہوں، کنٹرول رومز اور فیلڈ پوائنٹس کا دورہ کیا۔
🔹 اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقراء ناصر،اے ایس پی معاذ الرحمن اور چیف آفیسر علی رضا مرکزی جلوس کے ہمراہ موجود رہے ۔
🔹 مرکزی جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی گیٹس نصب کیے گئے اور پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور محکمہ صحت مکمل طور پر الرٹ رہے۔
🔹 سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں کی مسلسل نگرانی کی گئی۔
🔹 امن کمیٹی کے ارکان، مجالس اور جلوس روٹس پر موجود رہ کر انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرتے رہے۔
🔹 عزاداروں کے لیے کلینک آن ویلز، فیلڈ ہسپتال اور میڈیکل اسٹاف ہر لمحہ خدمات انجام دیتے رہے۔
🔹 جلوس کے راستوں پر شربت، لیموں پانی، منرل واٹر کی سبیلیں اور نیاز کا انتظام کیا گیا۔
🔹 صفائی، چھڑکاؤ اور روشنی کے لیے “ستھرا پنجاب” کا اسکواڈ بھی جلوسوں کے ہمراہ رہا۔
🔹 ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا گیا۔