November 16, 2026

سی سی ڈی،کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بہت متحرک ہو چکا ہے

IMG-20250706-WA0022

سی سی ڈی،کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بہت متحرک ہو چکا ہے
یہ بہت ہی خوش آئند بات ہے اور اسی میں ہم سب کی بھلائی بھی ہے
خدارا جرائم پیشہ عناصر سے روابط ہرگز نا رکھیں
جو بھی ایسے آپکے رشتہ دار ہیں ان سے تعلقات ختم کریں
برائی میں تعاون کرنے والا بھی معاون ہوتا ہے
ایسے لوگوں کے کانٹیکٹ نمبرز بلاک لسٹ میں رکھیں
ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں سے خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی محفوظ رکھیں
کوئی بھی گاڑی و موٹر سائیکل خریدتے وقت پولیس خدمت مرکز سے ویریفیکیشن لازمی کروائے
کسی کو بھی مکان،دکان کرایہ پر دیتے ہوئے پولیس رپورٹ لازمی کریں
کوئی بھی غیر ضروری کال نا سنیں نا کریں
سٹیٹ کے خلاف کوئی غلط حرکت ںا کریں اور نا ہی سوشل میڈیا پر ایسی شئیرنگ کریں
غیر قانونی اسلحہ سے مکمل اجتناب کریں اور اگر آپ سمجھتے ہیں اسلحہ رکھنا آپ کیلئے لازم ہے تو ضرور رکھیں یہ آپ کا آئینی اور اسلامی حق ہے
مگر قانونی طور پر لائسنس بنوا کر اسلحہ رکھیں
ناجائز ہوائی فائرنگ اور فرقہ واریت سے اجتناب کریں اور
اداروں کیساتھ تعاون کریں کیونکہ اداروں سے تعاون محفوظ معاشرے کی ضمانت ہے
یہ ملک محفوظ ہو گا آپ محفوظ ہونگے آپکی نسلیں محفوظ ہونگی
آج سے ہی تمام رولز کو فالو کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں

غنی محمود قصوری
#قصوریات