November 16, 2026

یزیدی فوج کا سینئر کمانڈر۔ ایک بہادر، تربیت یافتہ ملٹری آفیسر، جسے امام حسینؑ کے قافلے کی interception کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

IMG-20250706-WA0018

یزیدی فوج کا سینئر کمانڈر۔
ایک بہادر، تربیت یافتہ ملٹری آفیسر،
جسے امام حسینؑ کے قافلے کی interception کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

جب حسینؑ مکہ سے نکلے،
تو حرؓ کو brief دیا گیا:
“انہیں راستے میں روکنا ہے،
کسی صورت آگے نہ جانے دینا،
نہ واپس مدینہ جانے دینا۔”

“حرؓ نے امام کو روک کر کہا:
‘مجھے آپ کو محصور رکھنے کا حکم ہے
نہ آپ کو واپسی کی اجازت ہے، نہ کوفہ داخلے کی۔’”

وہ strategic point جو حرؓ نے روکا…
اسی جگہ کربلا بن گئی

لیکن یہ کوئی عام آپریشن نہیں تھا۔
امام حسینؑ سے حرؓ کی پہلی ملاقات میں ہی روحانی کمپلکیشن شروع ہو گئی تھی۔

نماز میں حرؓ امام حسینؑ کے پیچھے کھڑا ہوا۔
اور تب احساس ہوا:
“میں جسے روک رہا ہوں،
وہ نبی ﷺ کا نواسہ ہے…
جس کے پیچھے نماز ہو سکتی ہے،
اس کے خلاف جنگ…؟”

پھر دن گزرتے گئے…
پیاس بڑھتی گئی،
خیمے تپتے گئے،
اور دریا بہتا رہا مگر حرؓ کی آنکھیں اب ضمیر کی سطح پر تیر رہی تھیں

“حرؓ ساری رات بے چین رہا۔
بار بار کہتا رہا:
’کیا میں وہ پہلا شخص بنوں گا جو حسینؑ کے خون میں ہاتھ ڈالے گا؟‘”

حرؓ کا ضمیر battlefield میں بیدار ہوا
اور یہ تاریخ کا پہلا recorded military defection بن گیا،
جہاں ایک فوجی کمانڈر دشمن کی فوج چھوڑ کر
حق کی صف میں شامل ہوا…
بلکہ شہید ہو گیا۔

10 محرم کی صبح،
حرؓ کا گھوڑا یزیدی کیمپ سے نکلا،
مگر رخ حسینؑ کے خیمے کی طرف تھا۔

حرؓ آ کر گھوڑے سے اترا،
اور کہا:

“یا ابنِ رسول اللہ،
میں وہ ہوں جس نے آپ کو یہاں روکا…
کیا آپ مجھے معاف کریں گے

“امام حسینؑ نے فرمایا:
‘حر! تُو دنیا میں بھی آزاد ہے اور آخرت میں بھی۔
تُو نے ضمیر جگا لیا۔’

حرؓ نے تلوار اٹھائی،
اور اب وہ اسی مورچے پر لڑ رہا تھا
جہاں کل وہ پہرہ دے رہا

“حرؓ شدید جنگ کے بعد زخمی ہوا،
امام حسینؑ خود اس کے پاس آئے،
سر گود میں رکھا،
اور فرمایا:
‘اے حر… تُو نے خود کو بچا لیا۔ تُو کامیاب ہے!’