November 16, 2026

ایم پی اے اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے قائم مقام صدر سجاد علی سومرو، لیاری کے حقیقی ایم این اے یاسر بلوچ اور لیاری ٹاؤن کی کابینہ رات 2 بجے لیاری کی عوام کے درمیان موجود رہے۔`_

20250706_111040

دعانیوز ان لائن بیوروچیف عبدالقیوم شیخ سندھ یونین آف جرنلسٹ آرگنائزیشن سندھ

_`ایم پی اے اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے قائم مقام صدر سجاد علی سومرو، لیاری کے حقیقی ایم این اے یاسر بلوچ اور لیاری ٹاؤن کی کابینہ رات 2 بجے لیاری کی عوام کے درمیان موجود رہے۔`_

تاج مسجد روڈ یو سی 1 آگرہ تاج کالونی پر مقامی لوگوں نے نشاندہی کی کہ صرف ایک سال قبل تعمیر ہونے والی `ارہا آرکیڈ` عمارت ایک جانب جھک چکی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ صرف 50 گز کی زمین پر 8 منزلہ عمارت کس کی اجازت سے کھڑی کی گئی؟ اس خطرناک تعمیر کی اجازت دینے والے کون ہیں؟ عوام کو اس کا جواب چاہیے!

یہ سب کچھ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) اور سندھ حکومت کی سرپرستی کے بغیر ممکن نہیں
سوال یہ ہے کہ کیا لیاری کے عوام کی جان کی کوئی قیمت نہیں؟

`سجاد علی سومرو نے واضح کیا کہ`

> “اب خاموش نہیں بیٹھیں گے، ہر غیر قانونی تعمیر کے پیچھے چھپے مافیا کو بے نقاب کریں گے!”

یہ ہے وہ قیادت جو رات کے اندھیرے میں بھی عوام کے درد کو محسوس کرتی ہے اور ظالموں سے جواب مانگتی ہے!