*یوم عاشورہ کا پس منظر تاریخ کے آئینے میں* اتوار 06 جولائی 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*یوم عاشورہ کا پس منظر تاریخ کے آئینے میں*
اتوار 06 جولائی 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
یوم عاشورہ محرم الحرام کی دسویں تاریخ کو کہتے ہیں، اور یہ دن تاریخ عالم میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس دن میں مختلف تاریخی واقعات رونما ہوئے۔
جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
1- تخلیق کائینات اللہ تعالی نے یوم عاشورہ کی۔
2- دنیا میں آسمان سے پہلی بارش یوم عاشورہ کو ہوئی۔
3- حضرت آدم علیہ سلام کی پیدائش بھی یوم عاشورہ کو ہی ہوئی۔
4- عاشورہ کے دن ہی آدم علیہ سلام کی توبہ قبول ہوئی اور انھیں زمین پر اتارا گیا۔
5- یوم عاشوہ کو ہی حضرت داود علیہ سلام کی اجابت توبہ اور انھیں دنیا میں عظیم سلطنت ملی تھی۔
6- یوم عاشورہ کو ہی حضرت یونس علیہ سلام کی دعاء قبول ہوئی اور مچھلی کے پیٹ سےصحیح و سالم باہر نکالا گیا تھا۔
7- حضرت نوح علیہ سلام کی کشتی کوہ جودی پر جا ٹھہری۔
8- حضرت یوسف علیہ السلام کی اپنے والد سے ملاقات یوم عاشورہ کو ہوئی۔
9- یوم عاشورہ کو ہی حضرت ابراہیم علیہ سلام کی پیدائش ہوئی۔
10- حضرت ابراہیم علیہ سلام کیلئے نمرود کی آگ گلزار ہوئی اور آپ بخیر و عافیت نمرود کی آگ سے بچا لئے گئے۔
11- حضرت ایوب علیہ سلام کو بیماری سے نجات ملی۔
12- فرعون کا لشکر غرق آب ہوا اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم کو فرعون سے نجات ملی وہ بھی یوم عاشورہ تھا
13- یوم عاشورہ کو ہی حضرت عیسی علیہ سلام کو اللہ تعالی نے زندہ آسمانوں پر اٹھا لیا تھا
14- واقعہ کربلا میں حضرت حسین ابن علی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کا دن بھی یوم عاشورہ ہے۔ یہ واقعہ محرم الحرام کی دسویں تاریخ 61ھ کو پیش آیا تھا
15- قیامت بھی یوم عاشورہ کو ہی آئے گی۔
(حوالہ غنیۃ طالبین)
*الدعاء*
یا ہمارے رب! ہمیں تیرے احکامات پر اور تیرے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر من و عن عمل کرنے والا بنا دے اور ہمارےروزے نمازیں اور نیک اعمال قبول فرما اور اپنی رحمت کے وسیلے سے ہمیں بخش دے اور ہمیں جنت فردوس عطا فرماء
آمین یا رب العالمین
Please visit us at
www.nazirmalik.com
Cell 0092300860 4333