November 16, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

20250704_161250

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *04 جولائی 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) کراچی: لیاری بغدادی میں 5 منزلہ عمارت زمین بوس، 9 افراد جاں بحق، 12 زخمی، امدادی کارروائیاں جاری

🚨 (2) کراچی: ملبے میں دبے افراد کی چیخ و پکار، 20 سے 25 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ، تنگ گلیوں کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات

🚨 (3) صدر اور وزیراعظم کا سانحہ لیاری میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار، گورنر سندھ کی فوری اور مؤثر امدادی کارروائی کی ہدایت

🚨 (4) کراچی میں 578 مخدوش عمارتیں ہیں، سب سے زیادہ ناقابل رہائش عمارتوں کی تعداد ضلع جنوبی میں ہے، ایس بی سی اے

🚨 (5) سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 30 خوارج ہلاک

🚨 (6) مظفرآباد: سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق

🚨 (7) جنگ کے دوران چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات کی لائیو معلومات فراہم کررہا تھا: بھارتی فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ

🚨 (8) بھارتی فوج کے نائب سربراہ نے پاکستان کی عسکری برتری کا اعتراف کرلیا

🚨 (9) پاکستان کا پانی روکا تو یہ جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کردیا

🚨 (10) ہمارا کوئی رکن کہیں نہیں جارہا، بجٹ پاس نہ کرتے تو ہماری حکومت ختم ہوجاتی، علی امین گنڈا پور

🚨 (11) جسے زعم ہے وہ تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرلے حقیقت سامنے آجائے گی، وزیراعلیٰ کے پی

🚨 (12) آذربائیجان کی پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط

🚨 (13) اس را_ئیلی جارحیت ناقابل قبول؛ اوّلین ترجیح غ_ز_ہ میں مستقل جنگ بندی ہے، سعودی عرب

🚨 (14) سانحہ سوات پر وزیراعلیٰ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، گورنر خیبرپختونخوا

🚨 (15) اپوزیشن کا اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

🚨 (16) نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو انکی فیملی نہیں پوچھتی، علیمہ خان

🚨 (17) عمران خان سے نواز شریف کا کچھ لینا دینا نہیں نہ وہ ملنے اڈیالہ جیل جارہے ہیں، عرفان صدیقی

🚨 (18) 20 بچوں کی ہلاکت، وزیراعلیٰ کے حکم پر ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن کے ایم ایس اور سی ای او گرفتار

🚨 (19) ملک بھر میں 8 محرم کے جلوس اور مجالس، سکیورٹی کے سخت انتظامات، کراچی میں جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس بند

🚨 (20) وزیراعظم کی ایر_انی صدر سے ملاقات، بحران میں حمایت پر شکریہ اور تعاون پر اطمینان

🚨 (21) گڈ گورننس کے روڈ میپ کے تحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور

🚨 (22) سندھ طاس معاہدہ پر عالمی ثالثی عدالت کا ضمنی فیصلہ پاکستانی موقف کی توثیق ہے: دفتر خارجہ

🚨 (23) نواز شریف کے اڈیالہ جیل جانے بارے سوشہ چھوڑا گیا: بیرسٹر عقیل ملک

🚨 (24) تبدیلی کے دعویداروں نے خیبر پختونخوا میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا: اختیار ولی

🚨 (25) گلیشیائی جھیل پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال، این ڈی ایم اے کا انتباہ

🚨 (26) 190 ملین پاؤنڈ کیس سننے والے بینچ میں شامل جج کی چھٹیوں کا شیڈول جاری

🚨 (27) وزیراعظم کی ازبکستان کے صدر سے ملاقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

🚨 (28) وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یومِ آزادی پر مبارکباد

🚨 (29) خیبرپختونخوا اور پنجاب میں زیر التواء سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری

🚨 (30) سیاست دان ملک کے لیے لچک پیدا کرکے کوئی راستہ نکالیں: مفتاح اسماعیل

🚨 (31) سپیکر پنجاب اسمبلی کا ریفرنس پارلیمان کی حرمت کی طرف پہلا قدم ہے: طلال چوہدری

🚨 (32) خیبرپختونخوا حکومت جعلی نہیں جسے کوئی آسانی سے گرا سکے: بیرسٹر سیف

🚨 (33) کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی صورتحال اچھی نہیں: عاقب جاوید

🚨 (34) بابر اعظم اور محمد رضوان اگر فٹ نہیں ہو رہے تو اس کی وجوہات ہیں: ڈائریکٹر پی سی بی

🚨 (35) پاکستان کے 5 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سر کرلی

🚨 (36) نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران چیک ری پبلک کی کوہ پیما ہلاک

🚨 (37) سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی 11 نشستوں کیلئے پولنگ کا شیڈول جاری، پولنگ 21 جولائی کو صوبائی اسمبلی میں ہوگی

🚨 (38) وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

🚨 (39) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور کو اُن کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

🚨 (40) فی تولہ سونا 1,500 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 55 ہزار 500 روپے کا ہو گیا

🚨 (41) تمام محکموں کو افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا

🚨 (42) بھارت میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 69 ہوگئی

🚨 (43) بانی پی ٹی آئی نے 10 محرم کے بعد تحریک شروع کرنے کی ہدایت دی: علیمہ خان

🚨 (44) 9 اور 10 محرم کو پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

🚨 (45) خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث برفانی جھیل کے پھٹنے کے خطرات بڑھ گئے، پی ڈی ایم اے

🚨 (46) ملک میں چینی کی قیمت میں مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ

🚨 (47) ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 196 روپے، اوسط قیمت 184 روپے 92 پیسے فی کلو ہوگئی

🚨 (48) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

🚨 (49) لاہور؛ 6 لاکھ روپے ڈکیتی کا ڈراپ سین، قبرستان میں چھپائی گئی رقم بھی برآمد

🚨 (50) ذاتی حملوں پر نادیہ خان فنکاروں پر برس پڑیں، قانونی کارروائی کی دھمکی

🚨 (51) کسی منصوبے میں درخت کاٹنے کی اجازت نہ دی جائے: لاہور ہائیکورٹ

🚨 (52) غ_ز_ہ جنگ بندی پر ح_ما_س کا جواب 24 گھنٹوں میں متوقع ہے: امریکی صدر ٹرمپ

🚨 (53) مون سون ہوائیں سندھ میں داخل، بارشوں میں اضافہ متوقع

🚨 (54) بھارت نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کو کلیئرنس دیدی

🚨 (55) ہالی ووڈ اداکار مائیکل میڈسن 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

🚨 (56) ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: پاکستانی پلیئرز فائنل میں

🚨 (57) بھارت نے بی سی سی آئی کو دورہ بنگلادیش ملتوی کرنے کا کہہ دیا

🚨 (58) غ_ز_ہ میں اس را_ئیلی مظالم سے فائدہ اٹھانے والے 48 تجارتی ادارے ہیں: اقوام متحدہ

🚨 (59) اس را_ئیل سے جنگ کے دوران 7 مسافر طیارے واپس ایر_ان منتقل

🚨 (60) سانحہ سوات: دریا کا رخ موڑنے کا انکشاف، کمشنر اور ڈی جی پی ڈی ایم اے کے بیانات

🚨 (61) رحیم یار خان: پولیس آپریشن میں 13 مغوی مزدور بازیاب

🚨 (62) ‘دریا میں تصویر بنوارہے تھے’: سانحہ سوات میں بچ جانے والے کا بیان

🚨 (63) میرپور ماتھیلو: ٹرین کا انجن اور 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ٹرین آپریشن متاثر

🚨 (64) محمود اچکزئی نے قومی حکومت کے لیے مذاکرات کی پیشکش کی

🚨 (65) پاکستان کی شاندار کامیابی، ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

🚨 (66) کاروباری رہنماؤں کا ’سفاکانہ‘ ٹیکس قانون پر ملک گیر ہڑتال کا انتباہ

🚨 (67) کوٹری انڈسٹریل زون کا آلودہ پانی بی فیڈر میں چھوڑنے کا انکشاف

🚨 (68) صدر ٹرمپ نے خود کو امن نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دیا

🚨 (69) شبمن گل نے انگلینڈ کیخلاف ڈبل سنچری داغ کر کئی ریکارڈ توڑ دیے

🚨 (70) لاہور: جوہر ٹاؤن میں شیر کے حملے سے 3 افراد زخمی

🚨 (71) لاہور: بچوں پر حملہ کرنے والے شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کا حکم

🚨 (72) آذربائیجان : وزیراعظم شہباز شریف کی ایر_ان اور ترکیہ کے صدور سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

🚨 (73) ٹرمپ اور روسی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ پر گفتگو

🚨 (74) خیبر پختونخوا میں اپوزیشن اتحاد سادہ اکثریت سے 20 نشستیں دور

🚨 (75) امریکی سینیٹ کے بعد ایوانِ نمائندگان نے بھی ٹرمپ کا ٹیکس و اخراجات بل منظور کرلیا

🚨 (76) روس افغان حکومت حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

🚨 (77) کامن ویلتھ اسنوکر چیمپئن شپ: محمد آصف پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ

🚨 (78) ایر_ان نے جون میں 2 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا

🚨 (79) پاکستان پہلی بار انڈر 19 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ کھیلے گا

🚨 (80) میٹا کے اے آئی چیٹ بوٹس اب خود میسجز کرسکیں گے