October 28, 2026

ضلع بہاولنگر کا 2006 کا نقشہ بہاول نگر کا پرانا نام روجهان والی تھا

IMG-20250703-WA0262

ضلع بہاولنگر کا 2006 کا نقشہ
بہاول نگر کا پرانا نام روجهان والی تھا یہ بیلٹ ریاست بہاولپور میں شامل تھا ۔ ریاست بہاول پور کے پنجاب میں شامل ہونے کے بعد یہ علاقے بھی پنجاب میں شامل ہو گئے لیکن تاریخی لحاظ سے ضلع بہاولنگر اور حاصل پور ریاست بہاولپور سے الگ تھے اس علاقے پرجوئیہ قوم کی سرداری تھی یہاں کے نواب جوئیہ تھے اب بھی ضلع بہاول نگر کی سب سے بڑی قوم جوئیہ ہے لیکن عباسیوں کے قبضے کے بعد یہ علاقے ریاست بہاولپور میں شامل کر دیے گئے۔
ضلع بہاولنگر کا تقریبا 60 فیصد علاقہ قديم زمانے سے آباد ہے جہاں صدیوں سے کاشت کاری ہو رہی ہے اس بیلٹ میں کوئی چکوک نہیں ہیں یہاں پرانی جٹکی لہجہ بولنے والی ابادی ہے جس میں تحصیل بہاول نگر ،تحصیل منچن اباد اور تحصیل چشتیاں کا آدھا بیلٹ اتا ہے جب کہ بقیہ علاقہ چکوں والے بیلٹ اور چولستان پر مشتمل ہے چکوں والے بیلٹ کو انگریز دور میں نہریں بنا کے آباد کیا گیاجس میں زیادہ علاقہ تحصیل ہارون اباد کا ہے اس کے علاوہ تحصیل چشتیاں اور فورٹ عباس میں بھی انگریز دور کے آباد کیے گۓ کافی چکوک ہیں جب یہ چک بنائے گئے تو اس پیلٹ میں انڈین پنجاب اور اپر پنجاب کہ کافی لوگوں کو اباد کی