)ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل کا رات گئے میلسی کا دورہ۔6محرم الحرام کے جلوس کے روٹ،سہولیات کی فراہمی اور سیکیورٹی بارے بریفنگ دی گئی۔
)ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل کا رات گئے میلسی کا دورہ۔6محرم الحرام کے جلوس کے روٹ،سہولیات کی فراہمی اور سیکیورٹی بارے بریفنگ دی گئی۔
میلسی (محمدمختارسولگی)ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے رات گئے میلسی کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر میلسی رانا زوہیب کریم نے 6محرم الحرام کے جلوس کے روٹ،سہولیات کی فراہمی اور سیکیورٹی بارے بریفنگ دی جس پر ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور ڈی پی او محمد افضل نے انتظامات اور سیکیورٹی پر اطمینا ن کا اظہار کیا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور ڈی پی او محمد افضل نے محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں پر انتظامات اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو اپنی ذمہ داریاں متحرک ہو کر پوری کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر منتظمین و امن کمیٹی ممبران سے ملاقات بھی کی منتظمین و ممبران امن کمیٹی نے بہترین انتظامات و سیکیورٹی فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ اداکیا۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بہترین انتظامات کئے گئے ہیں تمام جلوسوں کی کنٹرول روم میں سی سی ٹی کیمروں سے لائیو مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جلوسوں کے روٹس پر صفائی، سبیلوں پر ٹھنڈا پانی کی فراہمی، لائٹنگ کا بندوبست کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ جلوسوں کے راستوں پر سہولت کیمپس،کلینک آن ویل ساتھ موجود ہیں پنجاب فوڈ اتھارٹی سبیلوں کی چیکنگ کر رہی ہے بارشوں کے پیش نظر ڈی واٹرنگ سیٹ فنگشنل رکھنے کی ہدایت کی ہے شہری بھی محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے تمام مجالس و جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے پولیس افسران و جوان الرٹ ہیں کسی کو بھی امن و امان میں خلل نہیں ڈالنے دیا جائے گا تمام جلوسوں کی ڈورن کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او،سی او بلدیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے.