نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی زیر صدارت ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی زیر صدارت ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینیئر ملک ۔ گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ملک وقاص احمد بگھور، ایس ڈی او فیسکو آفس نورپورتھل جاوید علی سمیجو، صدر نورپور تھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان ، چیف آفیسر ایم سی نورپورتھل، معروف سماجی شخصیت ملک سکندر حیات بگھور اور انچارج سینیٹری ورکرز عقیل عباس خان بلوچ نے شرکت کی ۔ دوران اجلاس اسسٹنٹ کمشنر نے یوم عاشور کی مناسبت سے شہر کے مختلف مقامات پر کئے گئے صفائی ستھرائی اور سٹریٹ لائٹس کے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ ایس ڈی او فیسکو نورپور تھل نے عاشورہ کے جلوسوں کے موقع پر کئے جانے والے ضروری انتظامات بارے اسسٹنٹ کمشنر کو بریفنگ دی ۔ ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ملک وقاص احمد بگھور اور صدر نور پور تھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان نے اسسٹنٹ کمشنر کو محلہ مہاجرین سمیت شہر کی دیگر آبادیوں میں نکاسی ء آب کے انتظام کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے تجاویز دیں ۔ ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے موقع پر ہی اس سلسلے میں ایم سی حکام کو ضروری احکامات صادر کیے ۔