November 26, 2026

اظہار تعزیت ۔ جمعیتہ علمائے اسلام ضلع بہاولنگر

IMG-20250703-WA0182

اظہار تعزیت ۔
جمعیتہ علمائے اسلام ضلع بہاولنگر

دل اندوہ سے لبریز ہے، آنکھ اشکبار ہے۔
وہ جن کی زندگی علم، اخلاص، خدمتِ دین اور اتحادِ ملت کی عملی تفسیر تھی، آج ہم میں نہیں رہے۔ ان کا خلوص، ان کی بے لوث قیادت، اور ان کا عزم و استقلال ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سرپرست اعلیٰ پیر جی حضرت
مولانا معین الدین وٹو صاحب

“یہ خبر سن کر دل بہت دکھی ہوا کہ جمعیت علمائے اسلام صوبہ پنجاب کے امیر محترم، ایک عالمِ دین اور سید گھرانے کے چشم و چراغ، اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ ان کی وفات ایک عظیم سانحہ ہے، جس سے نہ صرف ان کا خاندان بلکہ پوری جماعت متاثر ہوئی ہے۔
ضلعی امیر حاجی رشید احمد اعوان

مرحوم ایک بے مثال شخصیت تھے، جن کی علمی بصیرت، مذہبی لگن اور بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے ہمیشہ دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے کام کیا اور حق و سچ کی راہ پر ثابت قدم رہے۔
ضلعی جنرل سیکرٹری
مولانا عمران شریف جلالی

ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔ ان کی رحلت سے علم و عمل کا ایک روشن باب بند ہو گیا ہے۔
سینئر نائب امیر قاری نور احمد رحیمی

جمعیتہ علمائے اسلام ضلع بہاولنگر
ان کے خاندان، عزیز و اقارب، اور تمام عقیدت مندوں سے دلی تعزیت کرتی ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے، اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔”
ضلعی ترجمان حافظ فیصل صدیق