لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈاھا گروپ آف بلڈرز /ڈاھا ایسوسی ایٹس کے چیئرمین امجد فاروق کی اپنے صاحبزادے عثمان فاروق کے ہمراہ
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈاھا گروپ آف بلڈرز /ڈاھا ایسوسی ایٹس کے چیئرمین امجد فاروق کی اپنے صاحبزادے عثمان فاروق کے ہمراہ روزنامہ مشرق لاہور آفس آمد ۔ ممتاز قلم کار رانا خالد قمر کو روزنامہ مشرق لاہور کا ایڈیٹر مقرر ہونے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار ۔ اس موقع پر نامور سئنیر صحافی جناب رانا خالد قمر نے اس خلوص و محبت پر ان کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ امجد فاروق بنیادی طور پر صحافی ہیں ،ڈیرہ غازیخان میں خبریں کے بیورو چیف رہے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے پراپرٹی کے بزنس کو وقت دینا شروع کیا اور آج الحمدللہ وہ بڑے بلڈرز میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے پہلا ہاؤسنگ پراجیکٹ ہی مڈل کلاس کے لئے شروع کیا ۔ملتان کا یہ پراجیکٹ تکمیل کے مراحل طے کرچکاہے.