October 7, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈیٹر روزنامہ مشرق لاہور نامور سینیئر صحافی رانا خالد قمر کے آفس میں ذوالفقار علی خان ڈائریکٹر جنرل

IMG-20250703-WA0150

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈیٹر روزنامہ مشرق لاہور نامور سینیئر صحافی رانا خالد قمر کے آفس میں ذوالفقار علی خان ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز نیسپاک کی خصوصی آمد۔ قومی صحافت کے سرمایہء افتخار سئنیر جرنلسٹ رانا خالد قمر کوروزنامہ مشرق لاہور کا ایڈیٹر بننے ہر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ اس موقع پر ایڈیٹر روزنامہ مشرق لاہور رانا خالد قمر نے ذوالفقار علی خان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں آپ کی بے پایاں محبتوں اور چاہتوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا ۔ واضح رہے کہ ذوالفقار علی خان ، روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیاء شاہد کے لبرٹی پیپرز کے بینر تلے شائع ہونے والے انگلش نیوز پیپر “دی پوسٹ” کی ابتدائی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔ بعد ازاں دیگر انگلش نیوز پیپرز میں بھی رہے اور پھر بعد میں نیسپاک (پاکستان میں انجینئرنگ کا سب سے بڑا ادارہ ) کے ساتھ وابستہ ہوگئے لیکن صحافت ان کی پہلی ترجیح رہی وہ آج بھی خود کو صحافی سمجھتے ہیں ۔اب بھی ڈیلی ٹائمز میں کالم لکھتے ہیں۔ ذوالفقار علی خان نہایت ہردلعزیز، پروقار، ملنسار،بردبار اور سادہ شخصیت کے مالک ہیں۔