پاکستان ہاوس آدھی کوٹ (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل نورپور تھل کے ایک اور قابل فخر سپوت کا اعزاز، نامور ہردلعزیز نوجوان قانون دان
پاکستان ہاوس آدھی کوٹ (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل نورپور تھل کے ایک اور قابل فخر سپوت کا اعزاز، نامور ہردلعزیز نوجوان قانون دان ملک شاہد اقبال بگھور کا بطور وکیل سپریم کورٹ آف پاکستان فٹنس سرٹیفیکیٹ کا اجراء، عوامی ، سماجی، تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ایڈووکیٹ ملک شاہد اقبال بگھور تحصیل نورپورتھل کے گاؤں آدھی کوٹ تھل سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ یہاں کی معزز زمیندار فیملی بگھور کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں ۔ آپ ہردلعزیز ،پروقار، بردبار، ملنسار اور معاملہ فہم شخصیت کے مالک ہیں ۔ اللہ تعالی ا کی ذات والا صفات نے آپ کو اعلی ا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں ۔ نوجوان قانون دان ملک شاہد اقبال بگھور ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کزن ہیں ۔ ہردلعزیز نوجوان قانون دان ملک شاہد اقبال بگھور نے بطور جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب وکلاء برادری کی خدمت کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دیں ۔ نوجوان قانون دان ملک شاید اقبال بگھور ایک عرصہ سے لاہور ہائی کورٹ میں بطور وکیل پریکٹس کر رہے ہیں ۔ بہترین خداداد صلاحیتوں کی وجہ سے آپ وکلاء برادری میں بہت نامور ہیں ۔ تھل کے سرمایہ ء افتخار ایڈووکیٹ ملک شاہد اقبال بگھور نے اپنی اعلی ا خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محنت شاقہ کے ساتھ بہت ہی تھوڑے عرصے میں ایک کامیاب قانون دان کے طور پر قانون کی دنیا میں ممتاز مقام حاصل کیا ہے ۔ دریں اثناء ایڈووکیٹ ملک شاہد اقبال بگھور نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری پے در پے شاندار کامیابیاں اللہ تعالی ا کے خصوصی فضل و کرم سے والدین کی دعاؤں اور میرے اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کی مرہون منت ہیں ۔ اللہ رب العزت کی خصوصی عطاوں پر اس بابرکت ذات والاصفات کی بے پایاں رحمتوں کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتاہوں۔ انشاءاللہ وکالت کے اس عظیم پیشہ کے ساتھ خلق خدا کی خدمت کے لیے حتی المقدور اپنا بھرپور کردار ادا کرنے میں ہرگز کوئی دقیقہ فروگزارشت نہیں کروں گا ۔