October 6, 2026

لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) صدر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز لاہور زوہیب رمضان بھٹی نے سیکسیس فیکٹر انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے میڈیا کے شعبے میں دلچسپی رکھنے والے طلباء کے لیے

IMG-20250703-WA0148

لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) صدر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز لاہور زوہیب رمضان بھٹی نے سیکسیس فیکٹر انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے میڈیا کے شعبے میں دلچسپی رکھنے والے طلباء کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔ جس میں طلباء نے بھرپورشرکت کی ۔ شرکاءے ورکشاپ نے اس خصوصی تربیتی نشست سے بھرپور استفادہ کیا اور انہوں نے کہا کہ ایسی ورکشاپس کاانعقاد ذرائع ابلاغ میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے خاصی سودمند ثابت ہوتا ہے. اس موقع پر صدر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز لاہور زوہیب رمضان بھٹی کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ ہم وقتا” فوقتا” ایسی ورکشاپس کا انعقاد کرواتے رہیں گے تاکہ نونہالان وطن ان سے مستفید ہو کر اپنی صلاحیتوں کے بھرپورطریقے سے جوہر دکھا سکیں۔