October 6, 2026

پیلووینس تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل کے ایک اور قابل فخر سپوت کا اعزاز، نامور ہردلعزیز نوجوان قانون دان ملک سیف الرحمان جسرا کا بطور وکیل سپریم کورٹ آف پاکستان

IMG-20250703-WA0147

پیلووینس تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل کے ایک اور قابل فخر سپوت کا اعزاز، نامور ہردلعزیز نوجوان قانون دان ملک سیف الرحمان جسرا کا بطور وکیل سپریم کورٹ آف پاکستان فٹنس سرٹیفیکیٹ کا اجراء، عوامی ، سماجی، تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ایڈووکیٹ ملک سیف الرحمان جسرا تحصیل نورپورتھل کے گاؤں پیلووینس تھل سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ یہاں کی معزز زمیندار فیملی جسرا کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں ۔ آپ ہردلعزیز ،پروقار، بردبار، ملنسار اور معاملہ فہم شخصیت کے مالک ہیں ۔ اللہ تعالی ا کی ذات والا صفات نے آپ کو اعلی ا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں ۔ نوجوان قانون دان ملک سیف الرحمان جسرا ، علاقہ تھل کی معروف سماجی شخصیت ایکس پریذیڈنٹ تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپورتھل ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرا کے صاحبزادے ہیں ۔ نوجوان قانون دان ملک سیف الرحمان جسرا ایک عرصہ سے لاہور ہائی کورٹ میں بطور وکیل پریکٹس کر رہے ہیں ۔ بہترین خداداد صلاحیتوں کی وجہ سے آپ وکلاء برادری میں بہت نامور ہیں ۔ تھل کے سرمایہ ء افتخار ایڈووکیٹ ملک سیف الرحمان جسرا نے اپنی اعلی ا خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محنت شاقہ کے ساتھ بہت ہی تھوڑے عرصے میں ایک کامیاب قانون دان کے طور پر قانون کی دنیا میں ممتاز مقام حاصل کیا ہے ۔ دریں اثناء ایڈووکیٹ ملک سیف الرحمان جسرا نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری پے در پے شاندار کامیابیاں اللہ تعالی ا کے خصوصی فضل و کرم سے والدین کی دعاؤں اور میرے اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کی مرہون منت ہیں ۔ اللہ رب العزت کی خصوصی عطاوں پر اس بابرکت ذات والاصفات کی بے پایاں رحمتوں کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتاہوں۔ انشاءاللہ وکالت کے اس عظیم پیشہ کے ساتھ خلق خدا کی خدمت کے لیے حتی المقدور اپنا بھرپور کردار ادا کرنے میں ہرگز کوئی دقیقہ فروگزارشت نہیں کروں گا ۔