October 4, 2026

*مستونگ // مسلح افراد کا حملہ* مستونگ شہر میں آج صبح 11بجے نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل آفس، تین بینکوں اور دیگر سرکاری املاک پر حملہ کر دیا۔

20250701_222842

*مستونگ // مسلح افراد کا حملہ*

مستونگ شہر میں آج صبح 11بجے نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل آفس، تین بینکوں اور دیگر سرکاری املاک پر حملہ کر دیا۔
حملہ آوروں نے تحصیل آفس میں داخل ہو کر تین سرکاری گاڑیوں اور اہم سرکاری ریکارڈ کو مکمل نذر آتش کر دیا۔
اسی دوران تحصیل آفس کے قریب تین بینکوں کو بھی نشانہ بنایا گیا اور نظر آتش کردیا۔
نیشنل بینک پر حملے کے دوران مسلح افراد نے بینک اسٹاف کو یرغمال بنایا، بینک کا ریکارڈ جلا دیا۔
مسلح افراد تحصیل آآفس میں داخل ہوتے ہی شدید فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ بھی جبکہ نیشنل بیک کے مین گیٹ پر بھی دستی بم سے حملہ کیا ۔اس دوران متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دی۔

واقعے کے دوران شہر میں شدید فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے، جنہیں شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
افسوسناک طور پر ایک 16 سالہ راہگیر بچہ فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا، جس کی میت ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقعے پر پینچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس دوران مسلح افراد اور فورس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔۔ فائرنگ و دھماکوں سے بازار میں دکانیں کو بھی نقصان پہنچا۔۔۔
شہر میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، جبکہ بازار، دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔