November 26, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے محرم الحرم کے حوالے سے جلوسوں کے روٹس صفائی کے علاوہ دیگر انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے مختلف

IMG-20250702-WA0192

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے محرم الحرم کے حوالے سے جلوسوں کے روٹس صفائی کے علاوہ دیگر انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے جن علاقوں کا دورہ کیا ان میں نےجنوبی بازار جوہرآباد، حسینیہ امام بارگاہ چوک، ڈی۔ایچ کیو ہسپتال روڈ، بائی پاس روڈ،غریب کالونی جوہرآباد شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے محرم الحرام کے روٹس کا صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے افسران اور ایم سی جوہر آباد کا عملہ موجود تھا ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے افسران نے محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کےعلاوہ جوہرآباد دیگر ایریاز کی صفائی کے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا پروگرام ستھرا پنجاب ایک تاریخی اقدام ہے جس سے صفائی ستھرائی کے اعلی نظام متعارف کروایا گیا ہے صفائی کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے تمام تر انتظامات کی مانیٹرنگ خود کر رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے کہاکہ محرم الحرام کے موقع پر جلوسوں اور امام بارگاہوں کے روٹس کی صفائی ،لائٹس،صاف پانی کے انتظامات ودیگر سہولیات کو ہر صورت ممکن بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ویسٹ منیجمنٹ اور ایم۔ سی جوہرآباد کے افسران کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں ورکرز کی زیادہ سے زیادہ تعداد فیلڈ میں متحرک اور ایکٹو نظر آنی چاہیے جلوسوں کے روٹس پر کام کی رفتار کو تیزکیا جائےاور سو فیصد عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے نسیم کالونی جوہرآباد میں بھی صفائی کے انتظامات کو چیک کیا اس موقع پر نسیم کالونی کے رہائشیوں نے اپنے مسائل بیان کیے ڈپٹی کمشنر خوشاب نے نسیم کالونی کے رہائشیوں کے مسائل کو خوش اسلوبی سے سنا اور موقع پر احکامات جاری کئے نسیم کالونی کے رہائشیوں کے مسائل کا فوری طور ازالہ کر دیا گیا جس پر کالونی کے رہائشیوں نے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔