October 4, 2026

میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے)محرم الحرام کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ میانوالی اور پولیس کا میانوالی شہر اور کالاباغ میں فیلگ مارچ۔ فیلگ

IMG-20250702-WA0191

میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے)محرم الحرام کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ میانوالی اور پولیس کا میانوالی شہر اور کالاباغ میں فیلگ مارچ۔ فیلگ کی قیادت ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ اور ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے کی۔
فیلگ مارچ جہاز چوک سے شروع ہوا اور بلوخیل روڈ،عید گاہ چوک وادی اسلام سے ہوتا ہوا کالاباغ پہنچا اور واپس جہاز چوک پر اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا بنیادی مقصد محرم الحرام کے موقع پر شہر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا ،سیکیورٹی امور کو یقینی بنانا اور سیکیورٹی اداروں کے مابین رابطہ کو برقرار رکھنا ہے
۔فلیگ مارچ میں اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ، پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس رینجرز ریسکیو 1122 کے محکموں کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔