سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)کارروان امن و اتحاد بین المسلمین سرگودھا پہنچ گیا۔چیئرمین پاکستان علماء اتحاد کونسل علامہ مولانا طاہر محمود اشرفی کی آمد۔
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)کارروان امن و اتحاد بین المسلمین سرگودھا پہنچ گیا۔چیئرمین پاکستان علماء اتحاد کونسل علامہ مولانا طاہر محمود اشرفی کی آمد۔ مقامی ہال میں ڈویژن بھر کے مختلف علماء سے تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ تقریب میں کمشنر سرگودھا ڈویژن محمد جہانزیب اعوان، ڈپٹی کمشنر محمد وسیم اور ڈی پی او صہیب اشرف سمیت انتظامی افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین علماء اتحاد کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ ہم سب کو اپنی افواج کا ساتھ دینا چاہیئے۔ بنیان المرصوص کے تحت جو فتح پاکستان کو ملی ۔ بھارت اپنے اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔ بھارت بزدل اور ڈرپوک دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں علماء متحد ہیں ۔فرقہ واریت بالکل نہیں، رابطہ سیل قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ہندوستان محرم میں سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے کی کوشش کرتا ہے۔ علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان خطہ میں اہم رول ادا کرتا رہیگا۔ پاکستان فلسطین اور کشمیر کے معاملہ پر بالکل پیچھے نہیں ہٹے گا۔