October 4, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کی صفائی اور سیکیورٹی

IMG-20250702-WA0190

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کی صفائی اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ضلع خوشاب کی تحصیل نور پور تھل کا دورہ کیا۔اس موقع پر اے سی نورپور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز ،سیکیورٹی برانچ،ایس ایچ او نور پور مہر توقیر اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے افسران موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے تحصیل نور پور تھل محلہ فاروق آباد اورمحلہ حسین آباد میں موجود امام بارگاہ قصر عباس اور تحصیل نور پور تھل میں محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کی سیکیورٹی اور صفائی سمیت دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل ہارون احمد شیراز نے جلوسوں کے روٹس کی صفائی ودیگر انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کوتفصیلی بریف کیا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ویسٹ منیجمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کی صفائی انتظامات مزید بہتر کیے جائیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب امام بارگاہ اور جلوسوں کی سنگتوں کے ممبران اور منتظمین سے بھی ملیں اور انتظامات کے حوالے سے دریافت کیا۔منتظمین نے جلوسوں کے روٹس اور صفائی ودیگر انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر خوشاب کا شکریہ ادا کیاعلاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے نورپور تھل مین بازار کا وزٹ کیا اور صفائی انتظامات کو چیک کیا۔ محلہ فاروق آباد مین سٹریٹ گورنمنٹ ہائی سکول نورپور تھل کے مقام پر خواتین نے اپنے مسائل بیان کیے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نےنورپورکی رہائشی خواتین کے مسائل خوش اسلوبی سے سنے اور انکے حل کے لیے متعلقہ محکمے کو موقع پر احکامات صادر کیے بعدازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے اے سی آفس اور تحصیل آفس نور پور تھل کا بھی دورہ کیا انہوں نے انتظامی امور کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں اور لوگوں کو مکمل معلومات فراہم کریں تاکہ انھیں بار بار دفاتر کے چکر نہ لگانا پڑیں۔