اوکاڑہ ۔۔جاوید راھی بیورو چیف ۔۔b.m.a.فارما کے چیف ایگزیکٹیو چوہدری شفت رسول نے یہاں مقامی صحافیوں سے گفتگو موجود ہ قیادت کے اربابِ بست و کشاد کی توجہ اس اہم مسلہ کی
اوکاڑہ ۔۔جاوید راھی بیورو چیف ۔۔b.m.a.فارما کے چیف ایگزیکٹیو چوہدری شفت رسول نے یہاں مقامی صحافیوں سے گفتگو موجود ہ قیادت کے اربابِ بست و کشاد کی توجہ اس اہم مسلہ کی جانب مبذول کرائی ہے کہ چینی کی قیمت ہوش ربا حد تک پہنچ گئی ھے چینی ایک اہم ضرورت ھے موجود ہ قیادت نے دیگر ضروریات کے ساتھ چینی بھی عوام کے بس سے باہر کردی ھے۔انہوں نے کہا کہ اسوقت عوام اور ایسے اداروں کے مالکان چینی کی مصنوعی قلت سے انتہائی متاثر ہو رہے ہیں ۔اپنے ملک کی ضرورت کو نظر انداز کر کے چینی دوسرے ملکوں میں بھیج دی جاتی ھے ۔بعد ازاں وھی چینی مہنگے دام خرید کر لوگوں کو مہنگی چینی فروخت کی جاتی ھے۔اس صورت حال کے پیش نظر اس اقدام کو مسترد کیا جائے ۔چینی کی مجموعی قیمتوں کو اعتدال میں لانے کا بندوست کیا جاے تاکہ اس اہم معاملے کا تدارک ھو سکے۔