November 16, 2026

کش عبدالرزاق شاہ کو جان سے مارنے اور اغوا کی دھمکیاں، ایس ایس پی ملیر پولیس سے تحفظ کا مطالبہ

IMG-20250702-WA0129

دعانیوز آنلائن بیوروچیف سندھ عبدالقیوم شیخ

آف جرنلسٹ۔ ارگنائیشن سندھ

کش عبدالرزاق شاہ کو جان سے مارنے اور اغوا کی دھمکیاں، ایس ایس پی ملیر پولیس سے تحفظ کا مطالبہ

کراچی: محنت کش عبدالرزاق شاہ جو کہ ایک منشی کی حیثیت سے سیٹھوں کی گاڑیاں لوڈ کرنے کا کام کرتا ہے. کئی افراد اس کی جان کے دشمن بن چکے ہیں۔ عبدالرزاق شاہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی روزی روٹی حلال ذرائع سے کماتا ہے، لیکن اس کے باوجود کچھ افراد اسے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔عبدالرزاق شاہ نے بتایا کہ نہ صرف اسے بلکہ اس کی بیٹی کو بھی اغوا کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انتہائی خوف اور دباؤ کی حالت میں زندگی گزار رہا ہوں ۔ اس نے مقامی پولیس اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اسے اور اس کے خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور ان عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔متاثرہ شخص نے متعلقہ تھانے میں شکایت درج کرانے کی تیاری بھی کر لی ہے، لیکن اسے خدشہ ہے کہ اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کسی بھی وقت اس پر یا اس کے خاندان پر حملہ کر سکتے ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ محنت کش افراد کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کوئی بے گناہ شخص نقصان کا شکار نہ ہو۔