October 2, 2026

قصور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،عوامی ردعمل

IMG-20250701-WA0152

قصور
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،عوامی ردعمل

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ نے ظالمانہ طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے اصافہ کر دیا ہے
گورنمنٹ کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپیہ 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد اب پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسہ فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپیہ 98 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے
اس سے قبل 16 جون کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے
عوام نے کہا ہے کہ اشرافیہ نے نا تو اپنی عیاشیاں ختم کی اور نا ہی اپنی مراعات کم کیں بلکہ ان کو مذید بڑھا لیا اور اپنی عیاشیوں کو پورا کرنے کیلئے غریبوں پر پیٹرول بم مارا گیا ہے

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات