لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے چیئرمین زبیر احمد انصاری، مرکزی صدر ثمینہ طاہر بٹ اور صدر لاہور ڈویژن نبیلہ اکبر نے حکومت پاکستان کی جانب سے “جرنلسٹ
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے چیئرمین زبیر احمد انصاری، مرکزی صدر ثمینہ طاہر بٹ اور صدر لاہور ڈویژن نبیلہ اکبر نے حکومت پاکستان کی جانب سے “جرنلسٹ پروٹیکشن بل” کی پارلیمنٹ سے منظوری کو صحافتی تاریخ اور قلم کی حرمت کی نگہبانی پر ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، اور صوبائی وزیر اطلاعات محترمہ عظمیٰ بخآری کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی قیادت نے کہا کہ یہ قانون صحافیوں کو پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں نہ صرف تحفظ فراہم کرے گا بلکہ انہیں آزادی اظہار کا مثبت پہلو سامنے لانے کا موقع فراہم کرے گا۔ قلم اور قلم کار اپنے پیشے سے جو سچ بیانی کا حلف لیتے ہیں۔ اب کوئی طاقت سچ کے آگے دیوار نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز حق اور سچ لکھنے، بولنے والوں کے لیے ایک نئے جنون اور عزم کا نام ہے۔ ہر فورم پر قلم کی طاقت کو پروان چڑھانے میں معاون کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔