ڈاکٹر ذیشان نجم خان کا دریائے سوات میں المناک حادثے پر اظہار افسوس۔
ڈاکٹر ذیشان نجم خان کا دریائے سوات میں المناک حادثے پر اظہار افسوس۔
آخر حکمرانوں کی ترجیحات میں انسانی جانیں کب اہمیت اختیار کریں گے۔میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ دریائے سوات میں المناک حادثے پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے اقدامات اور کارکردگی صرف اخباری بیانات اور سوشل میڈیا تک محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں 18 افراد دریائے سوات کی بے رحم موجوں کے درمیان کئی گھنٹے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی و مرکزی حکومتی امداد کی راہ تکتے رہے لیکن مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے ہیلی کاپٹروں اور ریسکیو ٹیموں نے حسب معمول پہنچنے میں دیر کر دی جو قابل افسوس ہے ۔معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک بیان میں کہا کہ آخر حکمرانوں کی ترجیحات میں انسانی جانیں کب اہمیت اختیار کریں گی انہوں نے کہا کہ عوام کا تحفظ حکومت کی زمہ داری ہے لیکن آج حکومت کی غفلت اور لا پرواہی کی وجہ سے کئی افراد دریا میں ڈوب گئے جو حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی شہدا کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔امین