November 16, 2026

رپوٹ وجئے کمار واسوانی دوعا ان لائین نیوز 📰 سندھ ہندو کاؤنسل کی اہم میٹنگ سورج ہاؤس حیدرآباد میں منعقد

IMG-20250630-WA0222

رپوٹ وجئے کمار واسوانی
دوعا ان لائین نیوز

📰 سندھ ہندو کاؤنسل کی اہم میٹنگ سورج ہاؤس حیدرآباد میں منعقد

آج سورج ہاؤس حیدرآباد میں سندھ ہندو کاؤنسل کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس کی صدارت چیئرمین دیوان سورج کوہستانی نے کی۔ اجلاس میں جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ واشدیو، سینئر میمبران بھوجراج میگھواڑ، والجی ٹھاکر، بھگت کرشن، پنڈت سنتوش کمار والمیکی،
وجے کمار واسوانی، مہیش کمار کیولانی،
بھگت پون، سکندر والمیکی اور اجمل تیر گر نے شرکت کی۔

اس موقع پر معروف سماجی شخصیت راجا رتنانی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور سندھ ہندو کاؤنسل کی رکنیت اختیار کی، جس پر تمام شرکاء نے اُنہیں خوش آمدید کہا۔

اجلاس میں شہدادپور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی تنظیمی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی تاکہ اقلیتوں کی آواز کو مؤثر انداز میں اُٹھایا جا سکے۔