سکھر (بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی. ) جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے زیر اہتمام “سندھ گرینڈ امن جرگہ” کا انعقاد ، صوبہ سندھ میں ڈاکو راج، اغوا، قتل، اور حکومتی ناکامی پر
سکھر (بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی. ) جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے زیر اہتمام “سندھ گرینڈ امن جرگہ” کا انعقاد ، صوبہ سندھ میں ڈاکو راج، اغوا، قتل، اور حکومتی ناکامی پر سخت احتجاج ، کچے میں صفایا آپریشن اور ریاستی اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ، شریک قبائلی سرداروں کیجانب سے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ وہ کسی بھی ڈاکو یا مجرم سے لاتعلقی کا اعلان ،جے یو آئی کی میزبانی میں سکھر میں “سندھ گرینڈ امن جرگہ” منعقد ہوا، جس کی صدارت جے یو آئی سندھ کے صوبائی امیر مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی نے کی۔ جرگے میں سندھ بھر سے قبائلی عمائدین ، سرداروں اور زعماء نے شرکت کی ، جرگے کے اختتام پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے حکومت، اداروں اور قانون نافذ کرنے والے تمام شعبوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ کے بگڑتے حالات پر فوری ایکشن لیں، وگرنہ سخت عوامی ردعمل ہو سکتا ھے، انہوں نے کہا کہ سندھ کی حالت یہ ہے کہ نہ صرف بزرگ، مزدور، بلکہ معصوم بچوں تک کے اغوا معمول بن چکے ہیں۔حکمرانوں کے کانوں پر جُوں تک نہیں رینگ رہی، شکارپور میں دو سالہ معصوم بچے کو اغوا کیا گیا، جو کئی دن بعد بازیاب ہوا۔ گڑھی یاسین کے دو معصوم بچے اب بھی ڈاکوؤں کی قید میں ہیں، جو عید سے قبل اغوا کیے گئے تھے اور تا حال بازیاب نہ ہو سکے۔ کشمور میں چار سالہ معصوم بچی کو اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک سال کے دوران 200 ارب روپے کا بجٹ دیا گیا، لیکن اتنی بھاری رقم اور دو سالہ مشترکہ آپریشن کے باوجود کچے کے علاقوں میں امن قائم نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف 2010 سے 2012 کے درمیان 872 افراد قتل ہوئے جبکہ گزشتہ پانچ سالوں میں سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں 3 ہزار سے زائد افراد مارے گئے۔ ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، حتیٰ کہ رینجرز اہلکار بھی نشانہ بنے۔ کرائم کا سدباب نہ ہونے کے برابر ہے، جس سے جرائم میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے۔ جرگہ نے مطالبہ کیا کہ ہر ضلع، تحصیل اور تھانے کی سطح پر انسداد جرائم بحالی امن کمیٹیاں بنائی جائیں۔ انکا کہنا تھا کہ سندھ میں اغوا کو ’انڈسٹری‘ کا درجہ حاصل ہو چکا ہے۔ شکارپور، جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ اور گھوٹکی کے 50-60 کلومیٹر علاقوں میں ریاستی رٹ ختم ہو چکی ہے۔ پولیس، رینجرز اور حکومتی ادارے مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ پولیس میں میرٹ کی بجائے سفارشی بنیادوں پر تعیناتیاں ہو رہی ہیں، جس سے صورتحال مزید بگڑ رہی ہے۔ انہوں نے پولیس میں اچھی شہرت والے افسران کی فوری تعیناتی کا مطالبہ کیا۔جرگے میں شامل قبائلی سرداروں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ وہ کسی بھی ڈاکو یا مجرم سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں، اور اگر کوئی چور یا ڈاکو مارا جائے تو اس پر جرگے میں کسی قسم کا معاوضہ نہیں رکھا جائے گا۔امن جرگے نے مطالبہ کیا کہ کچے کے علاقے میں صفایا آپریشن کیا جائے، سی سیکشن تھانے کو بحال کیا جائے اور بارڈر کی نگرانی سخت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے وضاحت کریں کہ جدید ہتھیار ڈاکوؤں تک کیسے پہنچ رہے ہیں۔اختتام پر علامہ راشد محمود سومرو نے صدر پاکستان، وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ، گورنر سندھ، چیف آف آرمی اسٹاف، کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سے فوری ملاقات کا وقت مانگا تاکہ زمینی حقائق ان کے سامنے رکھے جائیں اور مؤثر حکمت عملی ترتیب دی جا سکے۔ جرگے میں شریک تمام قبائلی سرداروں سے امن امان کے حوالے سے تجاویز لی گئی ، علامہ راشد محمود سومرو نے جرگے میں شریک تمام قبائلی سرداروں کا شکریہ ادا کیا ، اس موقع پر ملکر امن امان کی بحالی اور قبائلی تکراروں کے خاتمے کے لیئے ملکر جدوجھد کرنے پر اتفاق کیا گیا ، سندہ امن جرگہ میں سردار ڈاکٹر محمد ابرہیم خان جتوئی سردار تیغو خان تیغانی ،سردار طاھر امتیاز خان پھلپوٹو ،سردار سکندر خان کاکیپوٹو ،سردار میر ظفر حسین سانگی، میر مظفر خان بروھی سردار علی مردان گھنجو سردار نیاز علی خان بھنگوار سردار ضیاء الدین میتلو ،سردار علی حسن خان ٹگڑ سردار غوث بخش شر سردار مبین خان بلو، میر محمد خان کھوسو سائیں داد خان سولنگی، عزیز ظھیر خان گھمرو ،سردار حسین بخش ناریجو ،سردار لعل محمد خان پنھنوار ،میر امیر علی خان جتوئی، آغا تیمور خان پٹھان میر شاہ زین خان بجارانی، سردار ڈاکٹر غلام علی عباس خان چاچڑ، ایڈووکیٹ نورالدین خان چوھان ،دیدار خان جتوئی ،ڈاکٹر طارق خان ساوند سمیت دیگر قبائلی شخصیات نے شرکت کی