وزیراعظم کی چوہدری نثار سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال۔ وزیر اعظم شہباز شریف چوہدری نثار کی رہائش گاہ پر پہنچے اور انکی عیادت کی۔
وزیراعظم کی چوہدری نثار سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال۔
وزیر اعظم شہباز شریف چوہدری نثار کی رہائش گاہ پر پہنچے اور انکی عیادت کی۔
راولپنڈی(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری نثار سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔وزیراعظم شہباز شریف چوہدری نثارکی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کی عیادت کی۔وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چوہدری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے۔ اس پر چوہدری نثار نے جواب دیا نہیں نہیں میاں صاحب، بس طبیعت ٹھیک نہیں رہتی۔اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دیں گے۔ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ چوہدری نثارکریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور سابق وزیر داخلہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے موجود ہیں۔