November 16, 2026

روس کا یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ، یوکرینی ایف 16 طیارہ بھی تباہ۔

IMG-20250629-WA0128

روس کا یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ، یوکرینی ایف 16 طیارہ بھی تباہ۔

پائلٹ نے روسی حملے کے دوران 7 فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا تا ہم آخری ہدف کو نشانہ بنانے کے دوران طیارہ تباہی ہوا۔ یوکرینی فوج

کیف(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق روس نے گزشتہ شب ڈرونز اور میزائلوں سے یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا جسے روکنے کے دوران ایک یوکرینی ایف 16 طیارہ بھی تباہ ہوا۔مریکی میڈیا نے یوکرینی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ روسی حملے میں 537 ڈرونز اور میزائلوں کا استعمال کیا گیا  جن میں سے 249 ڈرونز اور میزائلوں کو گرادیا گیا جبکہ دیگر ریڈار سے غائب ہوگئے۔یوکرینی فوج کے مطابق روسی حملے میں متعدد شہروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں  سول انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔روسی حملے کو روکنے کے دوران یوکرینی فضائیہ کا ایف 16 طیارہ بھی گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے روسی حملے کے دوران 7 فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا تاہم آخری ہدف کو نشانہ بنانے کے دوران طیارہ تباہ ہوا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یوکرین نے گزشتہ سال  سےامریکی ساختہ ایف 16 طیاروں کا استعمال شروع کیا تھا جن میں سے اب تک 3 طیارے تباہ ہوچکے ہیں۔ یہ بات واضح نہیں ہے کہ یوکرین کے پاس اس وقت کُل کتنے ایف 16 طیارے موجود ہیں۔