سیراج سحر کی چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ شہاب علی شاہ سے ملاقات۔
سیراج سحر کی چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ شہاب علی شاہ سے ملاقات۔
اس موقع پر انہوں نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ کو دوراندیش قیادت اور جرات مندانہ اقدامات پر انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آئی ٹی اے کے ضلعی جنرل سیکرٹری و معروف سماجی کارکن سیراج سحر کی چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا جناب شہاب علی شاہ سے باضابطہ ملاقات۔ اس موقع پر سیراج سحر نے صوبائی تعلیمی بورڈز میں حالیہ امتحانی اصلاحات، شفاف اقدامات اور تعلیمی نظام کی تطہیر کے سلسلے میں چیف سیکرٹری کی دوراندیش قیادت اور جرأت مندانہ اقدامات کو سراہتے ہوئے اُنہیں اعزازی شیلڈ پیش کی۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا جناب شہاب علی شاہ نے اس اعتراف کو خلوصِ دل سے سراہا اور فرمایا کہ تعلیم کا فروغ، بدعنوانی کا خاتمہ اور نظامِ امتحانات کی تطہیر اُن کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ نقل جیسے معاشرتی ناسور کے خاتمے اور ایک منصفانہ، شفاف اور بااعتماد نظامِ تعلیم کی تشکیل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں۔شہاب علی شاہ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان، ہوم سیکرٹری سمیت دیگر کلیدی عہدوں پر دیانتدارانہ اور مثالی خدمات انجام دیں۔ اُن کی خدمات نہ صرف بیوروکریسی کے لیے مشعلِ راہ ہیں بلکہ یہ خدمات تاریخ میں سنہری الفاظ سے لکھی جائیں گی۔ اُن کی قیادت تعلیمی و انتظامی میدان میں ایک تابناک باب کی حیثیت رکھتی ہے، جو قابلِ تحسین و تقلید ہے۔مزید برآں سیراج سحر نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا جناب شہاب علی شاہ جب ایڈیشنل سیکرٹری خیبرپختونخوا تھے اور ھوم سیکرٹری بلوچستان تھے ھمارے لئے ھزاروں خدمات کر رہے تھے جس پر میں انکا بی حد مشکور ھوں شہاب علی شاہ انتہائی اعلی اخلاق کے مالک اور شریف النفس شخصیت شکیل و جمیل اور خدمت سے سرشار آفیسر ہے خیبرپختونخوا کو ہمیشہ کیلئے اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا اصلاحات میں اہم رول ادا کیا۔