November 17, 2026

ملک غلام حسن سلہال کلیرا کا بطور چیئرمین آل پاکستان سلہال کلیرا ایسوسی ایشن انتخاب خصوصی تحریر: راجہ نور الہی عاطف

IMG-20250610-WA0475

ملک غلام حسن سلہال کلیرا کا بطور چیئرمین آل پاکستان سلہال کلیرا ایسوسی ایشن انتخاب

خصوصی تحریر: راجہ نور الہی عاطف

آل پاکستان کلیرا ویلفیئر ایسوسی ایشن کا قیام تحصیل نورپورتھل کے تاریخی گاؤں آدھی سرگل میں عمل میں لایا گیا ہے۔ جس میں علاقہ تھل کی ہردلعزیز نامور سماجی و سیاسی شخصیت ملک غلام حسن سلہال کلیرا کوآل پاکستان سلہال کلیرا ویلفیئر ایسوسیی ایشن کا صدر منتخب کیا گیا ہے ۔ عوامی امنگوں کے ترجمان ملک غلام حسن سلہال کلیرا کا تعلق آدھی سرگل سے ہے ۔ آپ نہایت ہردلعزیز، پروقار، بردبار، ملنسار ،ہنس مکھ اور متحمل مزاج شخصیت کے مالک ہیں ۔ ملک غلام حسن سلہال کلیرا علاقہ تھل کے سرمایہ ء افتخار سینیئر نامور سیاستدان الحاج ملک سید رسول سلہال۔ مرحوم کے صاحبزادے ہیں ۔ آپ کے والد محترم چار مرتبہ ممبر ضلع کونسل خوشاب منتخب ہوئے اور دو مرتبہ تحصیل نور پورتھل کے ناظم کے منصب پر فائز رہے ۔ الحاج ملک سید رسول سلہال ضلع بھر میں مضبوط اور وسیع حلقہ ء احباب رکھتے تھے ۔ انہوں نے بطور تحصیل ناظم، نورپورتھل کی پسماندگی کے خاتمے اور عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کےلیے نمایاں کردار ادا کیا۔ الحاج ملک سید رسول سلہال سیاسی طور پر ٹوانہ گروپ سے وابستہ تھے ان کا شمار سابق صوبائی وزیر الحاج ملک خدا بخش خان ٹوانہ کے معتمد ساتھیوں میں ہوتا تھا ۔ الحاج ملک سید رسول سلہال بزرگ اور منجھے ہوئے سیاستدان تھے ۔ اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوءے ملک غلام حسن سلہال کلیرا بھی علاقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔ موصوف بطور چیئرمین یونین کونسل آدھی کوٹ اور بطور چیئرمین یونین کونسل آدھی سرگل اپنے دور میں بھرپور عوامی خدمت کی ۔ ملک غلام حسن سلہال انتہائی ملنسار،بردبار ،ہنس مکھ اور معاملہ فہم طبیعت کے مالک ہیں یہی وجہ ہے کہ آج تک ان کو کسی بھی الیکشن میں شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ عوام نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ہے ۔ آپ سیاست کی دنیا میں آئے تو دیکھتے ہی دیکھتے عوام کے دلوں پر حکمرانی کرنے لگے ۔ آپ بے پناہ خوبیوں اور غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ہیں ۔ آپ نے سیاسی و سماجی شخصیت کی حیثیت سے شہرت اور مقبولیت حاصل کی ہے۔ آپ حتی المقدور عوامی خدمت کا کوئی موقع بھی ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔ غریب پرور ،محب وطن اور کھلے دل کے مالک ہیں ۔ وہ اپنی اعلی ا ظرفی، معاملہ فہمی اور سخاوت پسندی کے باعث ہر خاص و عام میں بے حد مقبول ہیں ۔ وہ عوام کی خدمت کو اپنی زندگی کا نصب العین سمجھتے ہیں۔ واضح رہے کہ بے لوث عوامی خدمت کےلیے آدھی سرگل کی اس معزز زمیندار سلہال کلیرا فیملی کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے۔ الحاج ملک سید رسول سلہال نے اس سلسلے میں خلق خدا کی خدمت کی شاندارروایات قائم کیں۔ اب اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوءے ایکس ناظم، صدر آل پاکستان سلہال کلیرا ایسوسی ایشن ملک غلام حسن سلہال کلیرا علاقائ بہبود اور عوامی خدمت کے لیے پرخلوص کوشاں نظر آتے ہیں۔ ملک غلام حسن سلہال کلیرا نے بطور ممبر خدمت کمیٹی تحصیل نورپورتھل بھی خلق خدا کی خدمت کےلیے مثالی کردار ادا کیا، عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کےلیے بطور ممبر خدمت کمیٹی تحصیل نورپورتھل موصوف شب و روز کوشاں رہتے تھے۔ دریں اثناء علاقہ تھل کے سرمایہء افتخار صدر آل پاکستان سلہال کلیرا ایسوسی ایشن ملک غلام حسن سلہال کلیرا کا کہناتھا کہ اپنی پاکستان بھر کی برادری کا تہ دل سے مشکوروممنون ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوءے مجھے اس عزت و احترام سے سرفراز کیا ہے۔ میں آپ سب کی ان بے پایاں محبتوں ، چاہتوں ، عزتوں اور مروتوں کا ہمیشہ مقروض رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ملک بھر کی برادری کے اس برادرانہ مینڈیٹ کی لاج رکھتے ہوءے برادری کی امنگوں کی ترجمانی اور اجتماعی فلاح و بہبود اور اتحادویگانگت کے لیے ہمیشہ کی طرح مثالی کردار ادا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ برادری کی اس تنظیم کی فعالیت کےلیے مختلف علاقوں کے دورے کرکے بھرپورکردار ادا کروں گا۔ انشاءاللہ ہمارے اس پلیٹ فارم سے پاکستان بھر کی سلہال کلیرا برادری کےلیے فلاح و بہبود کی مخلصانہ کاوشیں جاری و ساری رہیں گی تاہم اس لحاظ سے برادری کے ہرفرد کو اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ براء ہونے کی ضرورت ہے۔ ہم آپس میں محبتوں کوفروغ دیں گے۔ اپنی نوجوان نسل کو اتحادواتفاق کے سنہری زیور سے آراستہ کرکے بتدریج خوشیوں اور ترقیوں کی منازل طے کریں گے اور ہماری یہ کوششیں انشاءاللہ نئ منازل تک رسائ میں مددگار ثابت ہوں گی۔